خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page iii
خطبات مسرور جلد 15 1 د پیاده وقت کی آواز بسم الله الرحمن الرحيم ہے شکر رب عز و جل خارج از بیاں حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: "خد اتعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو زمانہ کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے۔۔۔۔اسے اپنی صفات بخشتا ہے۔" ("الفرقان" مئی، جون 1967ء صفحہ 37) ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وقت کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی ،اور پھر اس خدائے رب رحمن کا سر اسر فضل واحسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا، ہمیں ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے در در کھتا ہے ، ہمارے لئے اپنے دل میں پیاررکھتا ہے ، اس خوش قسمتی پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے، اس شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ جہاں ہم اپنے اس پیار کرنے والے کے لئے دن رات دعائیں کرتے رہیں وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ ہم خدا کے اس خلیفہ کی آواز کو سنیں ، اس کی ہدایات کو سنیں اور ان پر عمل کریں۔کیونکہ اس کی آواز کو سننا باعث ثواب اور اس کی باتوں پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی کا موجب ہے۔اس کی آواز وقت کی آواز ہوتی ہے ، زمانے کی ضرورت کے مطابق یہ الہی بندے بولتے ہیں۔خدائی تقدیروں کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے وہ دنیا کی رہنمائی کرتے ہیں۔الہی تائیدات و نصرت ان کے شامل حال ہوتی ہے۔خدائی صفات ان کے اندر جلوہ گر ہوتی ہیں۔خطبات مسرور کی اس جلد میں ہم اس امام ہمام کی قیمتی اور زریں نصائح ملاحظہ کر سکیں گے۔اس جلد میں افراد جماعت کی اخلاقی، روحانی تربیت اور ان کے علمی و عملی معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے بہترین نصائح پر مشتمل تفصیلی رہنمائی پائیں گے۔عہدیداران جماعت ، مربیان کرام کے مقام و مرتبہ کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض اور ان کو نصائح کا بھی بیان ہے۔جماعت کو وحدت کی ایک لڑی میں پروئے رکھنے میں ایک اہم ذریعہ جو اللہ تعالیٰ نے دیا یعنی ایم ٹی اے، اس کی اہمیت وافادیت کا ذکر ، دنیا بھر سے ہزاروں سعید فطرت لوگوں کا خوابوں اور ایم ٹی اے کا ذریعہ احمدیت قبول کرنے کے ایمان افروز واقعات کا تذکرہ ، احمد یہ جماعت کے مردوخواتین کا خدمت خلق