خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 367
خطبات مسرور جلد 15 367 عه فرموده مورخه 04 اگست 2017 اس کے لئے کوششیں ہیں۔یہ ایک ایسا پیغام ہے جو آج کے دور میں بہت زیادہ اہم اور ضروری ہے۔اسی طرح جماعت احمدیہ کی مختلف اقوام اور مختلف تہذیبوں کے افراد کو مذہب اسلام کی اصل بنیادوں پر جمع کرنے کی خواہش بھی قابل تحسین ہے۔" پھر یہ کہتے ہیں یہ امر بھی میرے لئے خاص تعجب کا حامل تھا کہ اتنا وسیع اور عریض انتظام محض رضا کاروں کی مدد سے کیا جاتا ہے۔اس سے پتا چلتا ہے کہ کوئی کام بھی خواہ کتنا مشکل کیوں نہ ہو وہ ایمان، خلوص اور بے غرض محنت سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔" پھر کہتے ہیں کہ " امام جماعت احمدیہ نے مرد اور عورت کے حقوق و فرائض کے بارے میں تقریر کی اس سے میرے بہت سے شبہات دور ہوئے۔اس خطاب سے مرد و عورت کے بارے میں اسلامی تعلیم کی حکمت مجھ پر مزید واضح ہوئی۔" پھر کہتے ہیں " احمدی خواتین کی اعلیٰ کامیابیاں بھی ایک خوش کن امر تھا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرد اور عورت دونوں کے لئے لازم ہے کہ وہ دنیا کے امن کے لئے کوشش کریں۔پہلے خاندان کی سطح پر ، پھر کمیونٹی کی سطح پر ، پھر ملک اور تمام دنیا کی سطح پر۔" اور پھر کہتے ہیں " اختتامی خطاب جو تھاوہ جس طرح جماعت احمدیہ کے لئے ضروری ہے اسی طرح باقی دنیا اور باقی اقوام کے لئے ضروری ہے۔" بہر حال جلسہ کے ماحول اور ڈیوٹی دینے والوں کا ایک اثر ہے جو ہر انصاف پسند کو متاثر کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ تمام ڈیوٹی دینے والوں کو اور شامل ہونے والوں کو بھی جزا دے جو اسلام کی اس خاموش عملی تبلیغ کا حصہ بنتے ہیں۔ہمیں خاص طور پر ان ہزاروں کارکنان کو اور کارکنات کو ، لڑکوں اور لڑکیوں، مر دوں اور عورتوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہئے۔اس دفعہ بارش کی وجہ سے بعض انتظامات میں کمی بھی ہوئی یا ویسے بھی کمی ہو جاتی ہے لیکن اس کے باوجود کارکنوں نے بڑی حکمت سے اور محنت سے اس کمی کو زیادہ محسوس نہیں ہونے دیا۔پانی کی سپلائی بھی بعض وقت میں رک گئی لیکن عمومی طور پر انتظام بہتر رہا۔جلسہ میں شامل ہونے والے اکثر احمدیوں نے جو اپنے تاثرات مجھے لکھے ہیں وہ تو اچھے ہی ہیں۔لیکن بعض کے منفی تاثرات بھی ہیں۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا اتنے بڑے عارضی انتظام میں تھوڑی بہت کمیاں رہ جاتی ہیں۔لیکن تمام کام کرنے والے رضا کار لڑکے لڑکیاں، بچے بہر حال ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں اور انتظامیہ کو بھی میں کہوں گا کہ بعض لوگوں کی طرف سے آئی ہوئی جو شکایتیں ہیں یا توجہ طلب باتیں ہیں وہ میں ان کو بھجوا رہا ہوں انہیں اپنی لال کتاب میں نوٹ کریں اور آئندہ مزید بہتری پیدا کرنے کی کوشش کریں۔اسی طرح پریس نے بھی بڑی اچھی کوریج دی ہے۔میڈیا کے ذریعہ سے جلسہ سالانہ کے حوالے سے 358 خبریں نشر ہوئی ہیں اور ان میں اب مزید اضافہ ہو رہا ہے۔آن لائن میڈیا کے ذریعہ چھتیس ملین افراد تک پیغام پہنچا۔ٹی وی اور ریڈیو پر نشر ہونے والی خبروں کے ذریعہ اکتیس ملین سے زائد اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ دو ملین لوگوں تک پیغام پہنچا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعہ اٹھاون ملین افراد تک پیغام پہنچا۔ایم ٹی اے کی جولائیو