خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 354 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 354

خطبات مسرور جلد 15 354 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جولائی 2017 اس کو دکھانے کی ضرورت ہے وہ ضرور دکھائیں۔جتنی دفعہ مطالبہ کیا جائے دکھائیں۔اپنا کارڈ اور خاص علاقے کا پاس کسی اور کو نہ دیں بعض دفعہ لوگ گرین ایریا کے کارڈ دوسروں کو دے دیتے ہیں یا کسی بھی جگہ جانے کی اگر acc ہے تو کسی دوسرے کو نہ دیں۔گزشتہ سالوں میں ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ اپنے گرین ایریا کے یا کسی خاص علاقے کے کارڈ اپنے کسی واقف کار کو یا دوست کو دے دیئے اور یہ غلط حرکت بعض دفعہ کارکنان اور اچھے بھلے عہدیدار بھی کر جاتے ہیں اس لئے احتیاط کرنی چاہئے۔چیکنگ کرنے والے بھی اگر کسی کو ایمر (AIMS) کے علاوہ دوکار ڈ ایشو ہوئے ہوئے ہیں تو دونوں چیک کیا کریں اور دیکھیں کہ ایک ہی نام کے یہ دونوں ہونے چاہئیں۔اسی طرح اس سال شاید سیکیورٹی والے اس بات کو بھی چیک کریں اور ان لوگوں کو روکیں جو اپنے ساتھ پانی کی بوتلیں لاتے ہیں۔اس چیکنگ میں بھی تعاون کریں۔کیونکہ سرکاری محکموں کی طرف سے ہمیں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے اور یہ سب حفاظتی اقدامات کے لئے ہے۔اس لئے سب کو تعاون کرنا چاہئے۔سیکیورٹی چیک کرنے والے کارکنوں کا بھی کام ہے کہ چاہے کوئی جاننے والا ہے، یا نہ جاننے والا ہے کارکن ہے، یا غیر کارکن ہے۔عہدیدار ہے یا غیر عہدیدا ر ہے ہر ایک کو چیک کریں۔اس لئے اس بارے میں کسی کو بر اماننے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ چیکنگ کرنے والوں کو شرمانے کی ضرورت ہے۔اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے دائیں بائیں اپنے ماحول پر نظر رکھے۔یہ بہت ضروری ہے۔اور سب سے بڑھ کر جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا ان دنوں میں دعاؤں پر بہت زور دیں۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے جلسہ کو بابرکت فرمائے۔جلسہ کی کارروائی کو سنیں اور ادھر اُدھر نہ پھریں۔انتظامیہ کو اور کارکنوں کو ایک چیز یہ بھی کہنا چاہتا ہوں اور پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ انتظامیہ لوگوں کی سہولت کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرے۔بعض دفعہ بعض لوگ جو کچھ کھا پی کر نہیں آتے، گھروں سے جلدی آجاتے ہیں یا صبح کھانے کی عادت نہیں ہوتی اور پھر یہاں آ کے بعض دفعہ کھانے کے وقت میں دیر بھی ہو جاتی ہے تو لمبے فاقے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔بعض مریض ہوتے ہیں جو لمبا فاقہ نہیں کر سکتے۔اگر کوئی ایسا شخص ہو تو کھانا کھانے کی مار کی میں کسی نہ کسی کھانے کی چیز کا انتظام ہونا چاہئے اور وہاں ڈیوٹی پر لوگ موجو د ہونے چاہئیں۔لیکن اگر ویسی صور تحال ہو تو مہمان بھی فوری طور پر کھا کر واپس آئیں اور جلسہ کی کارروائی کو سنیں۔اسی طرح انتظامیہ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ بازار مکمل طور پر بند ہوں۔کسی سٹال یا دکان میں سٹال والا یا دکان والا بھی موجود نہ ہو۔سب جلسہ سنیں۔اوّل تو سیکیورٹی کا انتظام وہاں ہو نا چاہئے اور بازار کے شعبہ کی ذمہ داری ہونی چاہئے کہ سیکیورٹی کا انتظام رکھے۔لیکن اگر پھر بھی بعضوں کی تسلی نہیں ہے، قیمتی سامان ہے تو دکان پر