خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 327
خطبات مسرور جلد 15 327 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2017 اگر یہ ثابت شدہ امر ہے کہ خدا کے مخالف اور اس کے ارادہ کے مخالف جو آسمان پر کیا گیا ہو ہمیشہ ذلت اور شکست اٹھاتے ہیں تو پھر ان لوگوں کے لئے بھی ایک دن ناکامی اور نامرادی اور رُسوائی در پیش ہے۔خدا کا فرمودہ کبھی خطا نہیں گیا اور نہ جائے گا۔وہ فرماتا ہے كتب الله لا غُلِبَنَ اَنَا وَرُسُلِي (المجادلہ: 22) یعنی خدا نے ابتداء سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنا قانون اور اپنی سنت قرار دے دیا ہے کہ وہ اور اُس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے۔پس چونکہ میں اس کار سول یعنی فرستادہ ہوں مگر بغیر کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء کا نام پاکر اور اُسی میں ہو کر اور اُسی کا مظہر بن کر آیا ہوں اس لئے میں کہتا ہوں کہ جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے زمانے سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے ایسا ہی اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔انشاء اللہ۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 جولائی 2017 ء تا 10 اگست 2017ء جلد 24 شماره 30-31 صفحہ 05 تا08) ( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 380-381)