خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 312 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 312

خطبات مسرور جلد 15 312 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 جون 2017 دعا کرنے والے کی اپنی پریشانیاں بھی دور ہوتی ہیں جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے۔جو باہر کے ممالک میں ہیں، یورپ میں اور ترقی یافتہ ممالک میں رہتے ہیں وہ بھی اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھیں۔اسلام کے خلاف ان مغربی اور ترقی یافتہ ممالک میں اب جو ایک رواٹھی ہے اس سے احمدی بھی متاثر ہوں گے۔بیشک ہم کہتے رہیں کہ ہم وہ نہیں جو بعض دوسرے مسلمان عمل کر رہے ہیں۔ہم تو پُرامن اسلام اور پیار اور محبت کرنے والے اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہیں۔ہر ایک کو تو ابھی پتا نہیں کہ ہم کیا ہیں اور کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقصد ہے؟ اور کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مشن ہے ؟ یا تو ہم نے ہر ایک تک پیغام پہنچا دیا ہو ور نہ کارروائی کرنے والا تو اندھا ہو کر کارروائی کر جاتا ہے اور ایسے واقعات یہاں بھی ہوتے رہتے ہیں۔ہو رہے ہیں اور ہونے شروع ہو گئے ہیں جو اسلام مخالف اور قوم پرست لوگ مسلمانوں کے خلاف بھی نقصان پہنچانے کے لئے کارروائیاں کر رہے ہیں اور دوسری قوموں کے خلاف بھی کارروائیاں کر رہے ہیں۔بلکہ ایک احمدی نے لکھا کہ میر امالک میرے کام سے بڑا خوش تھا اور بڑی تعریفیں کیا کرتا تھا۔اسی طرح اخلاق سے بھی بڑا متاثر تھا لیکن کچھ عرصہ سے اس کا رویہ بدل گیا بلکہ مسلمانوں کے خلاف ہونے کی وجہ سے میرے بھی خلاف ہو گیا اور اس وجہ سے وہ مجھے نوکری سے بھی نکالنا چاہتا ہے۔تو یہی واقعات ہیں جو آہستہ آہستہ بڑھتے چلے جاتے ہیں اگر ان کا وقت پہ علاج نہ ہو۔پس اس کا علاج سوائے دعا کے اور کچھ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کئے بغیر کوئی ان حالات سے بچ نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ کا جب یہ اعلان ہے کہ میری طرف تم خالص ہو کر آؤ میں تمہاری پکار اور دعائیں سنوں گا تو پھر اس ذریعہ کو ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔پس جب حیلے سب جاتے رہیں تو ایک حضرتِ تو اب والی حالت ہمیں پیدا کرنی پڑے گی۔اس کے بغیر گزارہ نہیں۔ہم ان مشکلات اور امتحانوں سے اس کے بغیر نکل نہیں سکتے۔پھر صرف مسلمانوں کی حالت یا احمدیوں کی حالت کا ہی سوال نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے حالات ایسے ہو رہے ہیں جو دنیا خدا تعالیٰ کی ناراضگی اور اپنی تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔بڑی طاقتیں اس وقت تو مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہی ہیں اور جیسا کہ میں کئی سالوں سے کہہ رہاہوں کہ مسلمان ان کے ہاتھوں میں بے وقوف بن کر اپنی طاقت کو کمزور کر رہے ہیں۔اپنے ملکوں کی ترقی کو کئی دہائیاں پیچھے لے جاچکے ہیں۔اس وقت جو امریکہ کا منصوبہ نظر آ رہا ہے وہ بڑا خطر ناک ہے۔شام میں جنگ کے ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں اور مزید کئے جائیں گے کہ ایران کی مدد شام کو براہ راست پہنچے۔ہو سکتا ہے ایران ایسی حالت میں فوجیں بھی بھیج دے اور پھر امریکہ اور اسرائیل ایران سے اپنی دشمنی نکالیں گے اور پھر براہ راست ایران سے جنگ شروع ہو جائے گی۔اور بد قسمتی سے سعودی عرب کی حکومت بھی ان کا ساتھ دے گی۔بظاہر یہی نظر آرہا ہے اور