خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 300
خطبات مسرور جلد 15 اور اس کے منصوبے کو توڑے گا۔300 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جون 2017 (ماخوذ از کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحه (22) پس یہ باتیں ہر وقت سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔یہ بات آپ نے بار بار بیان فرمائی کہ اگر تم ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کرتے تو صرف بیعت تمہارے لئے کافی نہیں ہے۔آپ نے جس فکر کے ساتھ اپنے ماننے والوں کے سامنے لائحہ عمل رکھا ہے۔اس میں سے بھی بعض حصے میں پیش کرتا ہوں۔ہر ایک خود ہی جائزہ لے سکتا ہے کہ کس حد تک ہم نے اس پر عمل کیا ہے یا عمل کرتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں: " تم اس کی جناب میں قبول نہیں ہو سکتے جب تک ظاہر وباطن ایک نہ ہو۔بڑے ہو کر چھوٹوں پر رحم کرو نہ ان کی تحقیر۔اور عالم ہو کر نادانوں کو نصیحت کرو نہ خود نمائی سے ان کی تذلیل۔"اگر علم آتا ہے تو عاجزانہ طور پر نصیحت کرو۔یہ نہیں کہ اپنی بڑائی ظاہر کرنی ہے، اپنے علم کا اظہار کرنا ہے اور پھر ان کو ذلیل کرنا ہے۔فرمایا " امیر ہو کر غریبوں کی خدمت کرو۔نہ خود پسندی سے ان پر تکبر۔" اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا تمہیں کشائش دی ہے، امارت دی ہے، دوسروں سے بہتر کیا ہے تو ان کی خدمت کرو ، نہ یہ کہ ان پر تکبر کرو۔فرمایا " ہلاکت کی راہوں سے ڈرو۔خدا سے ڈرتے رہو اور تقویٰ اختیار کرو اور مخلوق کی پرستش نہ کرو اور اپنے مولیٰ کی طرف منقطع ہو جاؤ اور دنیا سے دل برداشتہ رہو اور اسی کے ہو جاؤ اور اسی کے لئے زندگی بسر کرو اور اس کے لئے ہر ایک ناپاکی اور گناہ سے نفرت کرو کیونکہ وہ پاک ہے۔اللہ تعالیٰ سے اگر تعلق جوڑنا ہے تو اللہ تعالیٰ پاک ہے۔اس لئے ہر ایک ناپاکی اور گناہ سے نفرت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔فرماتے ہیں " چاہئے کہ ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقویٰ سے رات بسر کی اور ہر ایک شام تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے ڈرتے ڈرتے دن بسر کیا۔" فرماتے ہیں کہ "دنیا کی لعنتوں سے مت ڈرو کہ وہ دھوئیں کی طرح دیکھتے دیکھتے غائب ہو جاتی ہیں اور وہ دن کو رات نہیں کر سکتیں۔بلکہ تم خدا کی لعنت سے ڈرو جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور جس پر پڑتی ہے اس کی دونوں جہانوں میں بیخ کنی کر جاتی ہے۔" آپ فرماتے ہیں " تم ریا کاری کے ساتھ اپنے تئیں بچا نہیں سکتے۔" یہ نہیں ہے کہ دکھاوے کے طور پر کچھ کر دو تو اپنے آپ کو بچالو گے " کیونکہ وہ خدا جو تمہارا خدا ہے اس کی انسان کے پاتال تک نظر ہے " اندر دل کی گہرائیوں تک جانتا ہے۔" کیا تم اس کو دھوکہ دے سکتے ہو ؟ " نہیں، یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔"پس تم سیدھے ہو جاؤ اور صاف ہو جاؤ اور پاک ہو جاؤ اور کھرے ہو جاؤ۔اگر ایک ذرہ تیرگی تم میں باقی ہے تو وہ تمہاری ساری روشنی کو دور کر دے گی۔"اگر ذرا سا بھی اندھیر ادل میں ہے تو جو بھی روشنی ہے اس کو اندھیر ادور کر دیتا ہے۔فرماتے ہیں " اگر تمہارے کسی پہلو میں تکبر ہے یا ریا ہے یا خود پسندی ہے یا کسل ہے تو تم ایسی چیز نہیں ہو کہ جو قبول کے لائق ہو۔ایسا نہ ہو کہ تم صرف چند باتوں کو لے کر اپنے تئیں دھو کہ دو کہ جو کچھ ہم نے کرنا تھا کر لیا ہے۔کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا انقلاب آوے۔" حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا ہے، حقیقی مومن بننا