خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 277
خطبات مسرور جلد 15 277 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 جون 2017 لکھتے ہیں کہ ان کو تین امراض لاحق تھیں۔diabetes بھی تھی، دل کی بیماری بھی تھی اور اس کے بعد کینسر کی بیماری بھی تھی۔جگر کا کینسر تھا۔لیکن بڑی ہمت سے ساری بیماریوں کو انہوں نے face کیا۔نوری صاحب کہتے ہیں بعض اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے جو میں نے ان کی بیماری کے دنوں میں مشاہدہ کئے۔کبھی کوئی شکوہ زبان پر نہیں لائے۔ہمیشہ یہی کہتے تھے الحمد للہ ٹھیک ہوں۔ڈاکٹر یا مہمان انہیں ملنے آتے تو اشارے سے پاس بیٹھنے کا کہتے۔قمر سلیمان صاحب کہتے ہیں کہ جب حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی وفات ہوئی ہے تو میں لندن آرہا تھا۔مجھے ایک بند لفافہ دیا جس پر لکھا تھا کہ بخدمت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور ساتھ کہا کہ یہ میرا بیعت کا خط ہے جو بھی خلیفہ منتخب ہو ان کی خدمت میں پیش کر دینا۔ایک یقین تھا کہ خلافت کا جو نظام ہے یہ جاری ہے اور حق ہے۔صدر عمومی صاحب بھی لکھتے ہیں کہ بہت خوبیوں کے مالک تھے اور جو بھی کام سپر د کیا جاتا جب تک وہ کر کے رپورٹ نہ دے دیتے چین سے نہیں بیٹھتے تھے۔بیشمار لوگوں نے خط لکھے ہیں۔اسی طرح باقی لکھنے والوں نے بھی ان کی عاجزی، انکساری اور محبت سے پیش آنا اور خلافت سے ایک خاص تعلق کے بارے میں لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے اور خلافت سے وابستہ رہنے کی تو فیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 جون 2017 ء تا 06 جولائی 2017ء جلد 24 شمارہ 26 صفحہ 05-09)