خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page xxviii
XX خلاصہ خطبات خطبات مسرور جلد 15 تعالیٰ کی ذات ہی ہے جو کام آتی ہے۔وہی ہے جو دعاؤں کو سنتا ہے اور اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے۔دعاؤں کی قبولیت کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ انسان ہر روز نیکیوں میں ترقی کرے۔یہ ایک نکتہ ہے جو سمجھنے والا ہے جو آپ نے فرمایا کہ ہماری دعائیں جب ایک نکتہ پر پہنچ جائیں گی اس معیار پر پہنچ جائیں گی۔جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے تو پھر تمام جھوٹے خود بخود تباہ ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ کی آنکھیں کھولے اور یہ اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کی مخالفت سے باز آگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معاون و مددگار بننے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی دعاؤں کا حق ادا کرنے والا بنائے۔خاص طور پر قادیان میں شاملین جلسہ دعاؤں پر بہت توجہ دیں۔اور اس جلسہ میں شمولیت کو اپنے اندر ایک انقلابی تبدیلی لانے والا بنائیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔