خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xxvii of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page xxvii

xix خلاصہ خطبات خطبات مسرور جلد 15 کرے۔بعض ملک بڑے ملکوں کی پناہ میں آنا چاہتے ہیں ان کو خدا بنا لیتے ہیں۔یہ سب چیزیں ختم ہونے والی ہیں۔مسلمان ممالک کے لیڈر جو دنیاوی خواہشات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور جنہوں نے عملاً خدا تعالیٰ کے بجائے بڑی طاقتوں کو اپنا خد ابنایا ہوا ہے اور سمجھتے ہیں کہ ان سے دوستی ہماری بقا اور ترقی کی ضمانت بن سکتی ہے۔لیکن جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے زوال آتا ہے تو پھر دنیاوی دوستیاں اور معاہدے کام نہیں آیا کرتے۔لگتا ہے کہ اب ان بڑی طاقتوں پہ بھی خاص طور پہ امریکہ پہ بھی یہ کام شروع ہو چکا ہے اور نتیجہ کب نکلتا ہے، یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔لیکن مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں اب ان حالات میں مزید تیز تر ہوں گی اس لئے مسلمان دنیا کے لئے ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں عقل دے۔سب سے بڑھ کر ہمیں یہ دعا بھی کرنی چاہئے کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے مسیح موعود اور مہدی معہود کو پہنچا نہیں جس کے ساتھ جڑ کر یہ آپس میں بھی اور دنیا میں بھی امن قائم کرنے والے بن سکتے ہیں۔صفحہ: 617-605 خطبہ: 50 15 دسمبر سة بمقام: بیت الفتوح - لندن خلاصہ: قرآن مجید، احادیث نبویہ صلی املی کام اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات اور تاریخی واقعات کے حوالہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے ارفع مقام اور ان کے ایمان، اخلاص ، وفا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اعمالِ صالحہ کے اعلیٰ درجہ کے معیاروں کا تذکرہ اور ان پاکیزہ روشن مثالوں کے حوالہ سے افراد جماعت کو ان نمونوں کو اپنانے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی تاکیدی نصائح۔خطبہ:51 22 دسمبر بمقام: بیت الفتوح لندن صفحہ:631-618 خلاصہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی زندگیوں اور ان کے اخلاص و فدائیت، عبادات میں شغف، راہ مولا میں دی گئی قربانیوں اور اخلاق حسنہ کا نہایت ایمان افروز تذکرہ اور اس حوالہ سے ان کے پاک نمونوں کو اپنانے کے لئے افراد جماعت کو نہایت اہم نصائح۔مکرمہ عریشہ ڈیفن تھالر صاحبہ اہلیہ مکرم فہیم ڈیفن تھالر صاحب آف ہالینڈ کی بینن میں وفات۔مرحومہ وہاں بیتامی کی خبر گیری کے لئے قائم ادارہ دارالا کرام کی انچارج تھیں۔مرحومہ کے اخلاص و وفا اور خصائل حمیدہ کا تذکرہ اور نماز جنازہ غائب۔صفحہ :643-632 خطبہ :52 29 دسمبر بمقام: بیت الفتوح - لندن خلاصہ: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے قادیان کا جلسہ سالانہ شروع ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ جلسہ کے تین دن وہاں خیریت سے گزریں اور جس مقصد کو لے کر مخلصین جماعت اس جلسہ میں شامل ہونے کے لئے آئے ہیں وہ مقصد حاصل کرنے والے ہوں۔جلسہ سالانہ میں شمولیت کے بلند مقاصد کا تذکرہ اور ان مقاصد کے حصول کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالہ سے افراد جماعت کو اہم نصائح۔آج دنیا کو مسیح موعود کے ماننے والوں کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔دعا کا مضمون ایسا ہے جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بے شمار جگہ مختلف مجالس میں بھی ذکر فرمایا اور اپنی تحریرات میں بھی لکھا۔دعا کیا ہے ؟ اور اس کے لئے کیسی حالت اختیار کرنی چاہئے ؟ دعاؤں کی قبولیت کس طرح ہو سکتی ہے ؟ اور دعا ہی تمام مسائل کا حل ہے۔اس بارے میں جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑا کھول کر بیان فرمایا ہے اور ہمیں اس طرف توجہ دلائی ہے کہ دعاؤں کی طرف خاص توجہ کرو۔دعاؤں کی قبولیت کے لئے یہ انتہائی ضروری چیز ہے کہ سب ذاتی رنجشوں اور کدورتوں کو بھلا دیا جائے اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑاتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگی جائے اور آئندہ کے لئے اپنے دل کو پاک صاف رکھنے کے لئے بھی اللہ تعالی سے مدد مانگی جائے۔دعاؤں کے لئے اضطرار بھی ضروری ہے اور پھر اس یقین پر قائم ہونا بھی ضروری ہے کہ ہر قسم کی اضطرار کی حالت میں اللہ