خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 223 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 223

خطبات مسرور جلد 15 223 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017 ساتھ اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کے انعاموں کو حاصل کرنے والے رہیں۔نماز کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرم پی پی ناظم الدین صاحب آف پینگاڈی کیرالہ ، انڈیا کا ہے جو 3 مئی کو ٹرین کے حادثے میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔اپنی کار پر جارہے تھے کہ وہاں ایکسیڈنٹ ہو گیا۔قرآن کریم کی نمائش کے حوالے سے ایک میٹنگ سے واپس آرہے تھے تو یہ حادثہ پیش آیا۔بڑے مخلص انسان تھے۔ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے اور قادیان کے اجتماعات اور جلسہ سالانہ اور شوریٰ وغیرہ میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے تھے۔بڑے ایکٹو ممبر تھے۔اس وقت ضلعی سیکرٹری مال کی حیثیت سے بھی ان کو کام کی توفیق ملی۔وفات کے وقت بھی بطور نائب صدر انصار اللہ بھارت خدمات انجام دے رہے تھے۔یہ بڑالمبا عرصہ دبئی میں رہے اور وہاں کے پہلے امیر جماعت کے طور پر انہوں نے خدمت کی توفیق پائی۔ان کے بڑے وسیع تعلقات تھے اور ان تعلقات کو ہمیشہ جماعت کے لئے انہوں نے استعمال کیا۔جماعتی نظام کی بے انتہا پابندی کرنے والے اور اپنے ساتھیوں سے بھی پابندی کرواتے تھے۔عبادت کرنے والے، قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے، بڑے منکسر المزاج، بڑی نفیس طبیعت کے یہ مالک تھے۔اور لوگوں کو بڑا فائدہ پہنچانے والے نافع الناس وجود تھے۔بچوں کی بھی بڑے اچھے انداز میں تربیت کی۔ہمیشہ نیکی کی تعلیم دیتے، تلقین کرتے اور خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے۔مرحوم موصی بھی تھے۔ان کی ایک بیٹی یہاں بھی رہتی ہے اور ایک بیٹا ان کا دبئی میں ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے اور خلافت اور جماعت سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 جون 2017ء تا 08 جون 2017ء جلد 24 شمارہ 22 صفحہ 05تا09)