خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 199
خطبات مسرور جلد 15 199 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اپریل 2018 سامنے آیا تو وہی باتیں کہ یہ احمدی مسلمان نہیں ہیں اور سازشی ہیں اور داعش کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور فلاں فلاں فلاں۔تو یہ مخالفت ایک طرف سلفیوں کی وجہ سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔بہر حال یہ تو ہونا تھا اور اس کی وجہ سے بھی الجزائر کی جو خبریں ہیں وہاں کے لوگ یہی کہتے ہیں کہ پریس کی وجہ سے الجزائر میں بھی جماعت کا تعارف بڑا و سیع پیمانے پر ہوا ہے اور بعض لوگ جماعت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔تو جہاں پیغام ہم نہیں پہنچا سکتے تھے وہاں ان مخالفین نے پہنچا دیا۔بہر حال ایک طرف دنیا اسلام کے پیغام سے متاثر ہو رہی ہے جو جماعت احمد یہ پھیلا رہی ہے اور یہ بھی اظہار کرتے ہیں کہ عیسائیت کو بھی ان سے سیکھنا چاہئے۔اور دوسری طرف مسلمان ممالک ہیں جن کی طرف سے مخالفت ہو رہی ہے۔پس جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ آجکل جو شدت ہے الجزائر میں بہت زیادہ ہے۔الجزائر کے احمدیوں کے لئے بھی دعا کریں۔پھر پاکستان کے احمدیوں کے لئے دعا کریں۔پھر اور دنیا میں جن ممالک میں احمدیت کے خلاف زیادہ جوش ابل رہا ہے وہاں کے احمدیوں کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو حفاظت میں رکھے اور خاص طور پر الجزائر کے جو احمدی ہیں وہ زیادہ پرانے احمدی نہیں، اللہ تعالیٰ انہیں ثبات قدم بھی عطا فرمائے اور ان کی مشکلات کو جلد دور بھی فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 مئی 2017 ء تا 25 مئی 2017ء جلد 24 شماره 20 صفحہ 09705)