خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 194 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 194

خطبات مسرور جلد 15 194 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اپریل 2018 کہتی ہیں "میں خطاب سے بہت متاثر ہوئی۔یہی میرے نزدیک سچا اسلام ہے اور باقی تمام مسلمانوں کو انہی کے پیچھے چلنا چاہئے۔خاص طور پر رواداری اور ہمسایوں کے حقوق کے متعلق جب اسلامی نقطہ نگاہ پیش کیا گیا تو مجھے پر بہت اثر ہوا۔آپ کا یہ پیغام، یہ تعلیمات ہر گز غلط نہیں ہو سکتیں۔" پھر کہنے لگیں کہ " اب میری خواہش ہے کہ آپ کی جماعت میں سے کوئی امام یا کوئی شخص میرے اس نو سالہ بیٹے کو قرآن کریم پڑھنا سکھا دے۔میں چاہتی ہوں کہ یہ قرآن کریم پڑھے اور نیک فطرت بنے۔" تو اس حد تک بھی اثر ہو جاتا ہے۔اب کیا یہ انسانی کام ہے ؟ یقینا اللہ تعالیٰ ان کے مزاجوں میں یہ تبدیلی پیدا کر رہا ہے۔اب یہ ہمارا کام ہے کہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور لوگوں کو خد اتعالیٰ کے قریب کرنے کی کوشش کریں۔اس لئے اس سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو بھی دیکھنا ہو گا کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔پھر ایک خاتون نے کہا کہ "ہمسائیگی کے بارے میں اسلام کی تعلیم مجھے بڑی اچھی لگی۔" کہتی ہیں "کاش ہمارے ہاں بھی ایسی تعلیم ہوتی۔" پھر ایک اور خاتون تھیں وہ یہ کہتی ہیں کہ "عورتوں کے حقوق کو جس طرح امام جماعت نے بیان کیا ہے وہ بہت بہتر ہے بہ نسبت ان کلچر وں کے جہاں عورت کے حقوق سلب کئے جاتے ہیں۔" تو بے شمار اس طرح کے تاثرات تھے۔چند ایک میں نے بیچ میں سے لئے۔اسی طرح پر لیس میں، میڈیا میں ان چیزوں کی کوریج بھی بہت ہوئی اور مسجد بیت العافیت کے افتتاح کے موقع پر ایک ٹی وی چینل اور دو اخبارات نے کوریج کی۔جو ٹی وی چینل ہے وہ نیشنل ٹی وی چینل ہے کہتے ہیں کہ اس کو دیکھنے والے اور خاص طور پر اس کی خبریں سننے والے لوگ بائیس تئیس لاکھ افراد ہیں۔اسی طرح مسجد بیت النصیر آگس برگ (Augsburg) کے افتتاح کے موقع پر تین ٹیلی ویژن چینل، چار ریڈیو چینل اور اٹھارہ اخبارات نے کوریج دی۔یہ بڑا شہر ہے اور یہ کہا جاتا ہے ان ریڈیو چینلز اور اخبارات کے ذریعہ بھی تین کروڑ سے اوپر لوگوں تک مسجد کے افتتاح کی خبر پہنچی اور اسلام کا پیغام پہنچا۔پھر جرمنی کے دو شہر روئن ہائم (Raunheim) اور مار برگ میں مساجد کے سنگ بنیاد رکھے گئے اور یہاں بھی ٹی وی چینل اور بائیس اخبارات نے کوریج دی۔اور ٹی وی چینل اور اخبارات کے ذریعہ ان مساجد کے سنگ بنیاد کی خبر تقریبا دو کروڑ افراد تک پہنچی۔مساجد کی مجموعی طور پر جو میڈیا کوریج ہے۔اس میں مختلف ٹی وی اور ریڈیو چینلز اور اخبارات کے ذریعہ جن کی تعداد 54 بنتی ہے ان میں 136 خبریں شائع ہوئیں۔اور میڈیا کی ان خبروں کے ذریعہ ایک اندازے کے مطابق 39 ملین افراد تک پیغام پہنچا۔