خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page xix
xi خلاصہ خطبات خطبات مسرور جلد 15 توفیق ہے وہ صدقات بھی دیں کہ اللہ تعالی اس جلسہ کو ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت فرمائے اور سب لوگ، یہاں آکر شامل ہونے والے بھی اور دنیا میں مختلف ممالک میں رہنے والے احمدی بھی جو ایم ٹی اے کے ذریعہ سے جلسہ کی کارروائی سن رہے ہیں، جلسہ کی ہر لحاظ سے کامیابی اور دشمن کے ہر شر سے بچنے کے لئے دعا کریں۔جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے مہمانوں کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں نہایت اہم نصائح۔جلسہ کے موقع پر بازار اور نمائشوں اور بعض انتظامات کے حوالہ سے تذکرہ اور مہمانوں اور میزبانوں کو مختلف امور سے متعلق خصوصی توجہ دینے کی تاکید۔مورخه : 04 اگست خطبہ:31 صفحہ : 372-357 بمقام: بیت الفتوح لندن خلاصہ: اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل اور احسان ہے کہ جماعت احمد یہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ گزشتہ ہفتے خیریت سے منعقد ہوا۔پس اس بات پر ہم اللہ تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر ادا کریں کم ہے اور حقیقی شکر تب ہی ادا ہو سکتا ہے جب ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔یہ شکر گزاری کارکنوں کی طرف سے بھی ہونی چاہیئے اسی طرح شامل ہونے والوں کو بھی شکر گزار ہونا چاہئے تا کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والے بنیں اور ان کی زندگیوں میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوتی چلی جائیں۔نیز جو خدمت پر مامور کارکن تھے ان کا بھی ان لوگوں کو شکر گزار ہونا چاہئے جو شامل ہوئے۔امختلف ممالک سے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے مسلم اور غیر مسلم مہمانوں کے تاثرات کا ایمان افروز تذکرہ جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے نو مبائعین کے ایمان افروز تاثرات کا بیان۔عالمی بیعت کی تقریب کا غیر معمولی اثر عالمی پریس میں جلسہ کی کوریج۔مختلف ممالک کے صحافیوں کے جلسہ کے بارہ میں تاثرات۔بہر حال جلسہ کے ماحول اور ڈیوٹی دینے والوں کا ایک اثر ہے جو ہر انصاف پسند کو متاثر کرتا ہے۔اللہ تعالی تمام ڈیوٹی دینے والوں کو اور شامل ہونے والوں کو بھی جزا دے جو اسلام کی اس خاموش عملی تبلیغ کا حصہ بنتے ہیں۔ہمیں خاص طور پر ان ہزاروں کارکنان کو اور کار کنات کو ، لڑکوں اور لڑکیوں، مردوں اور عورتوں کو اپنی دعاؤں میں یا درکھنا چاہئے۔پریس اور میڈیا میں وسیع پیمانے پر جلسہ کی کور تیج۔آن لائن میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، اخبارات ، سوشل میڈیا، ایم ٹی اے کی لائیو سٹریمنگ، افریقہ کے مختلف ممالک کے ٹی وی چینلز وغیرہ کے ذریعہ کروڑوں افراد تک پیغام پہنچا۔بعض ممالک میں ٹی وی چینلز نے جلسہ کی مکمل کارروائی نشر کی۔یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ہماری کوششیں اس میں بہت معمولی ہوتی ہیں۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کینیڈا سے ساڑھے تین سو کے قریب خدام چار ٹر جہاز کے ذریعہ آئے اور جلسہ کے بعد وقار عمل کر کے وائنڈ آپ کے کام میں حصہ لیا۔مکر مہ صاحبزادی ذکیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم صاحبزادہ کرنل مر زاد اؤ د احمد صاحب۔اور مکرم طارق مسعود صاحب (مربی سلسلہ ) ابن مکرم مسعود احمد طاہر صاحب۔اور مکرم شکیل احمد منیر صاحب۔سابق امیر و مشنری انچارج آسٹریلیا کا ذکر خیر۔خطبہ 32 مورخه : 11 اگست بمقام: بیت الفتوح لندن صفحہ :383-373 خلاصہ : ہر احمدی جو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل کرتا ہے وہ روحانی اخلاقی علمی اعتقادی بہتری کے لئے ایک عہد کرتا ہے پس اگر ضرورت ہے تو اس چیز کی کہ ہم بیعت کرنے کے بعد اس کی تفصیلات جاننے کی کوشش کریں اور بیعت کے عہد کو سامنے رکھیں۔احمدی وکیلوں کو بھی چاہئے اور فریقین کو بھی کہ وہ اپنے عہد بیعت اور اللہ تعالیٰ کے خوف کو اپنے مفادات پر ترجیح دیں۔ایک مومن کا کام ہے کہ جھگڑوں کو طول دینے کی بجائے اپنی ضدوں پر اڑنے کی بجائے اللہ تعالی کی رضا کی خاطر اپنے اندر نرمی پیدا کر کے جماعتی نظام یا قضا میں اپنے معاملات لائیں اور کوشش یہ ہو کہ ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں ہم