خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xviii of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page xviii

X خلاصہ خطبات خطبات مسرور جلد 15 ہیں وہ بھی اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھیں۔صرف مسلمانوں کی حالت یا احمدیوں کی حالت کا ہی سوال نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے حالات ایسے ہو رہے ہیں جو دنیا خدا تعالیٰ کی ناراضگی اور اپنی تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ہم احمدی کمزور ہیں۔ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔ہمارے پاس دولت نہیں ہے۔ہمارے پاس حکومت نہیں ہے۔لیکن ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے آنحضرت صلی ظلم کے ارشاد کے مطابق آنے والے مسیح و مہدی کو مان لیا ہے جس سے اب دنیا کا امن اور سلامتی وابستہ ہے اور یہ حضرت مسیح موعود کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق عمل کرنے سے قائم ہو گا۔دنیا اگر جنگوں کی تباہی اور بربادی سے بچ سکتی ہے تو صرف ایک ہی ذریعہ سے بیچ سکتی ہے اور وہ ہے ہر احمدی کی ایک درد کے ساتھ ان تباہیوں سے انسانیت کو بچانے کے لئے دعا۔خطبہ: 27 مورخہ : 07 جولائی بمقام: بیت الفتوح لندن صفحه : 327-317 خلاصہ: مخالفین کے بد انجام، سعید فطرت لوگوں کی حق کی طرف رؤیا و کشوف کے ذریعہ رہنمائی، مسیح موعود علیہ السلام کے دلی محبوں کے گروہ کے بڑھنے سے متعلق نہایت ایمان افروز واقعات کا تذکرہ۔خدا تعالیٰ باوجود مخالفتوں کے، شیطانی حملوں کے سعید فطرت لوگوں کی رہنمائی فرماتا رہتا ہے اور ان کے سینے کھولتا ہے اور احمدیت قبول کرنے کی توفیق دیتا ہے۔بیشمار ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جب اللہ تعالیٰ خود پکڑ کر لوگوں کو قبول احمدیت کی توفیق عطا فرماتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید و نصرت کے بمقام: بیت الفتوح - لندن صفحہ :338-328 نظارے دکھاتا ہے۔خطبہ : 28 مورخہ : 14 جولائی خلاصہ: اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی اکثریت یہ سوچ رکھتی ہے اور ان کو یہ توجہ ہے یا کم از کم فکر ہے کہ کس طرح اپنے بچوں کی تربیت کرنی ہے۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا ہم احمدیوں پر بہت بڑا فضل اور احسان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کوماننے کی وجہ سے ہماری سوچیں اس زمانے میں جبکہ دنیا کی خواہشات نے ہر ایک کو گھیر اہوا ہے، یہ ہیں کہ ہم اپنی اولاد کے لئے صرف دنیا کی فکر نہیں کرتے بلکہ دین کی بہتری کا بھی خیال پید اہوتارہتا ہے۔قرآن کریم میں مختلف جگہوں پر بچوں کی پیدائش سے پہلے سے لے کر تربیت کے مختلف دوروں میں سے جب بچہ گزرتا ہے تو اس کے لئے دعائیں بھی سکھائی ہیں اور تربیت کا طریق بھی بتایا ہے اور والدین کی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔اگر ہم یہ دعائیں کرنے والے اور اس طریق کے مطابق اپنی زندگی گزارنے والے اور اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دینے والے ہوں تو ایک نیک نسل آگے بھیجنے والے بن سکتے ہیں۔واقعین ٹو کے والدین کو بہت زیادہ توجہ دینی چاہئے کہ اپنے بچوں کو دین کی طرف توجہ دلائیں۔جو و اتھین ٹو ہیں وہ پہلے جماعت سے پوچھیں کہ جماعت کو ضرورت ہے کہ نہیں اور جماعت اگر ان کو اپنے کام کرنے کی اجازت دیتی ہے تو کریں ورنہ ان کو خالصتاً اپنے عہد کو پورا کرتے ہوئے اور والدین کے عہد کو پورا کرتے ہوئے اپنے آپ کو وقف کے لئے پیش کرنا چاہئے۔خطبہ: 29 مورخہ 21 جولائی صفحہ :349-339 خلاصہ: جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے مہمانوں کی خدمت کے سلسلہ میں احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ارشادات کی روشنی میں کارکنان اور رضا کاران کو نہایت اہم تاکیدی نصائح مکرم سید محمد احمد صاحب ابن حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ عنہ اور مکرمہ محمودہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمد صدیق بھٹی صاحب کا ذکر خیر۔خطبہ: 30 مورخہ 28 جولائی بمقام: حدیقۃ المہدی آلٹن (Alton) صفحہ : 356-350 خلاصہ: اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج یو کے (UK) کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔دعاؤں پر ان دنوں میں بہت زور دیں اور جن کو بمقام: بیت الفتوح لندن