خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 159
خطبات مسرور جلد 15 159 15 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 اپریل 2017 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 14 اپریل 2017ء بمطابق 14 شہادت 1396 ہجری شمسی بمقام Raunheim، فرینکفرٹ، جرمنی تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جمعہ کے لئے جماعت نے یہاں آج جو جگہ لی ہے اور اگلے جمعہ کے لئے بھی یہی کہا جاتا ہے کہ یہاں جمعہ ہو گا، یہاں ائیر پورٹ نزدیک ہونے کی وجہ سے اور جہازوں کی آمد ورفت کی وجہ سے جہازوں کا شور ہو سکتا ہے۔شاید بعض وقت بہت زیادہ ہو جائے۔میں کوشش کروں گا کہ میری آواز شور کے باوجود پہنچتی رہے اور الفاظ بھی آپ کو سمجھ آتے رہیں۔اگر تو اس حد تک شور ہے جیسا اب ہے تو یہ تو قابل بر داشت ہے۔یہ ہوا کے رخ پر بھی منحصر ہے۔یہ کہتے ہیں کہ اگر ہوا کا رخ اس طرف ہو تو آواز زیادہ آئے گی، اگر الٹی طرف ہو تو پھر کچھ کم آئے گی۔بہر حال جگہ کی تنگی کی وجہ سے بیت السبوح میں جمعہ ہو نہیں سکتا تھا اور جماعت کو مناسب قیمت پر کوئی اور جگہ یا ہال ، یہ کہتے ہیں ہمیں مل نہیں سکا۔ویسے میرا خیال ہے کہ اگر وقت پر کوشش کرتے تو یہ مل بھی سکتا تھا۔لیکن ہمارے لوگوں کی عادت ہے کہ عین موقع پر کام شروع کرتے ہیں اور اس خوش فہمی میں رہتے ہیں کہ کام ہو جائے گا۔اللہ کا فضل ہے بعض کام ہنگامی طور پر ہو بھی جاتے ہیں اور جس طرح جماعت احمد یہ کے کام ہوتے ہیں شاید کسی اور کے نہ ہو سکیں۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پہلے planningنہ کی جائے۔یہی خوش فہمی اور عدم توجہ اور اہمیت کا احساس نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے بیت السبوح کے ساتھ جو نئی خریدی ہوئی عمارت بیت العافیت ہے وہاں ابھی تک جمعہ یا کسی قسم کے پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ملی۔گزشتہ سال جب میں جلسے پر آیا تھا تو بیت السبوح میں جمعہ پڑھایا گیا تھا اور جگہ کی تنگی کی وجہ سے عورتوں اور ارد گرد کی جماعتوں کو بھی روکا گیا تھا کہ جمعہ پر نہ آئیں۔اُس وقت میں نے جماعت کی انتظامیہ کو کہا تھا کہ بیت العافیت کے استعمال کی اجازت جلدی لیں تا کہ اس قسم کی دقتوں کا سامنانہ کرنا پڑے۔میرے خیال میں یا کم از کم ان کی رپورٹوں کے مطابق سنجیدگی سے اب یہ اس وقت سے کوشش کر رہے ہیں لیکن کو نسل بعض چھوٹے