خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 158
خطبات مسرور جلد 15 158 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اپریل 2017 فرماتے ہیں کہ ان کی بیوی ملایا کی مسلمان ہیں۔میاں بیوی محض رسمی مسلمان نہیں بلکہ مخلص اور پابند صوم وصلوٰۃ ہیں۔چوہدری صاحب کہتے ہیں کہ خاکسار نے کم کسی مغربی مسلمان کو اسلام کی اقدار میں اس قدر رچا ہوا دیکھا ہے۔ان کو قرآن کریم کی اشاعت کو اور ٹرانسلیشن کی بھی توفیق ملی۔1989ء میں ڈینش قرآن کریم کا نظر ثانی شدہ ایڈیشن کمپیوٹرائزڈ کمپوزنگ کے ساتھ شائع ہوا۔اس میں سوین ہینسن صاحب نے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔میڈسن صاحب کے ساتھ مل کر ان کی بہت مدد کی۔1986 ء سے لے کر دوسال پہلے تک جب تک ان کی صحت رہی تقریباً ہر سال یہاں یو کے میں جلسے پر آتے تھے اور حضرت خلیفہ المسیح الرابع کے زمانے میں جو انٹر نیشنل شوری ہوتی تھی وہاں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی معاونت کا بھی ان کو اعزاز ملا۔یہ سکینڈے نیوین ممالک کے مشتر کہ رسالہ "Aktive Islam" کے ایڈیٹر بھی رہے۔1981ء کو پہلے زعیم اعلیٰ انصار اللہ ڈنمارک کا انتخاب ہو اتو سوین ہینسن صاحب بطور زعیم منتخب ہوئے اور 1986ء تک رہے۔سوین ہینسن صاحب کی اہلیہ احمدی نہیں تھیں بلکہ بہت زیادہ مخالف تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان سے ہمدردی اور شفقت کا سلوک رکھا لیکن جماعتی خدمات میں بھی کوئی کمی نہیں آنے دی۔چندہ میں بڑے با قاعدہ تھے۔مالی قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے اور اگر مزید گنجائش نکلتی تو جماعتی ضروریات کے لئے ایک الگ اکاؤنٹ میں رقم ڈال دیتے تھے۔جب ڈنمارک سے ریٹائر ڈ ہو کر جانے لگے تو اپنی کار بھی مشن کو دے دی۔ان کی مالی قربانیوں کے بارے میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے ایک خط میں تحریر فرمایا تھا کہ سوین ہینسن صاحب کی قربانی قابل تقلید ہے۔یہ ماشاء اللہ شروع سے ہی اخلاص و ایثار کا مرقع ہیں اور مالی قربانی کے لحاظ سے نمونہ ہیں۔کبھی ان کو یاد دہانی کی ضرورت نہیں پڑی۔آگے لکھتے ہیں کہ خدا کرے کہ باقی جماعت کے دوست بھی انہی کی طرح ہو جائیں تو پھر سیکرٹری مال کا کام صرف ریکارڈ رکھنا ہو جائے اور یاد دہانیوں پر اسے وقت صرف نہ کرنا پڑے۔اور خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب نماز کے بعد میں جنازہ پڑھاؤں گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی بیوی اور بچوں کو بھی احمدیت قبول کرنے اور احمدیت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 اپریل 2017ء تا 04 مئی 2017ء جلد 24 شماره 17 صفحہ 09:05)