خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page xv
خطبات مسرور جلد 15 vii خلاصہ خطبات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کی روشنی میں دنیاوی لہو ولعب اور تفاخر اور تکاثر فی الاموال والاولاد میں مبتلا ہونے سے بچنے اور حسنات الدنیا کے حصول کے بارہ میں اہم نصائح مکرم بشارت احمد صاحب آف خانپور ضلع رحیم یار خان اور مکرمہ پروفیسر طاہرہ پروین ملک صاحبہ آف لاہور، ہر دو شہداء کا ذکر خیر۔خطبہ: 19 مورخہ : 12 مئی بمقام: بیت الفتوح - لندن صفحہ :223-212 خلاصه: قرآن و حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں مخالفتوں اور مظالم پر صبر کرنے اور دعاؤں سے کام لینے کی تاکیدی ہدایات کا تذکرہ۔آجکل جماعت احمدیہ کے افراد پر مختلف ممالک میں سختی، پریشانی اور تکلیف کے جو حالات ہیں اس پر ہمارا کام ہے کہ صبر اور دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد مانگتے ہوئے۔اس کے آگے جھکیں۔وہی ہے جو ائمۃ الکفر کو پکڑ کر ہمیں ان سے بچانے کی، ان کے مکروں سے بچانے کی، ان کی تدبیروں سے بچانے کی سب سے زیادہ طاقت رکھتا ہے۔اور جماعت کی تاریخ میں ہم یہی دیکھتے آئے ہیں کہ دشمن اپنی تمام تر طاقتوں اور وسائل کے باوجود بھی ناکام و نامراد ہی ہوا ہے اور جماعت کا قدم آگے ہی بڑھتا چلا گیا ہے۔پاکستان میں بھی آجکل آزاد کشمیر میں پاکستانی مُلاں کے زیر اثر وہاں کا ملاں بھی اور وہاں کے سیاستدان بھی احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی قرار داد کشمیر اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں بلکہ پیش ہوئی ہے۔بہر حال یہ لوگ جو کچھ بھی کرنا چاہیں کر لیں۔پاکستان کی اسمبلی نے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دے کر کیا حاصل کر لیا؟ کون سی جماعت کی ترقی رک گئی ؟ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت تو نئی سے نئی وسعتوں کو حاصل کرتی چلی جارہی ہے۔الجزائر ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور عرب ممالک میں احمدیت کی مخالفت کا تذکرہ مگر مربی پی ناظم الدین صاحب آف پینگاڑی کیرالہ کا ذکر خیر خطبہ: 20 مورخہ: 19 مئی بمقام: بیت الفتوح لندن صفحہ : 236-224 خلاصہ: اسلام کی تعلیم جو آنحضرت صلی اللہ تم پر اتری ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرتی ہے۔اگر ہم میں سے ہر ایک اس رہنمائی پر عمل کرنے والا بن جائے تو ایک حسین معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔اس وقت میں اس حوالے سے مردوں کی مختلف حیثیتوں سے ذمہ داریوں کے معاملے میں کچھ کہوں گا۔مرد کی گھر کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمہ داری ہے۔مرد کی خاوند کی حیثیت سے بھی ذمہ داری ہے۔مرد کی بحیثیت والد کے بھی ذمہ داری ہے۔پھر اولاد کی حیثیت سے بھی ذمہ داری ہے۔اگر ہر مردان ذمہ داریوں کو سمجھ لے اور انہیں ادا کرنے کی کوشش کرے تو یہی معاشرے کے وسیع تر امن کے قیام کی اور محبت اور بھائی چارے کے قائم کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔یہی باتیں اولاد کی تربیت کا ذریعہ بن کر پر امن اور حقوق انسانی کے قائم کرنے والی نسل کے پھیلنے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔گھروں کے سکون انہی باتوں سے قائم ہو جاتے ہیں۔دونوں جگہ ، قادیان میں بھی اور پاکستان میں بھی نظارت اصلاح وارشاد اور ذیلی تنظیموں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے اور باقی دنیا میں بھی اپنی تربیت کے پروگرام کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے۔تبلیغ کر رہے ہیں اور دینی مسائل سیکھ رہے ہیں لیکن گھروں میں بے چینیاں ہیں تو اس سب علم اور تبلیغ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔۔قرآن مجید، احادیث نبوی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات اور اسوہ کی روشنی میں مردوں کو نہایت اہم زریں نصائح۔خطبہ:21 مورخہ : 26 مئی صفحه : 249-237 بمقام: بیت الفتوح - لندن خلاصہ: مسلمانوں کی اکثریت اس بات کو سمجھتی نہیں کہ خلافت کا نظام کس طرح قائم ہو گا۔خلافت نہ دنیاوی طاقت سے مل سکتی ہے، نہ دنیاوی چالاکیوں سے ، نہ نام نہاد علماء کے جمع ہو کر قرار دادیں پاس کرنے سے کہ مسلمان اکٹھے ہوں اور اپنا کوئی خلیفہ چن