خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 112 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 112

خطبات مسرور جلد 15 112 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 مارچ 2017 پس جس کو اللہ تعالیٰ کے سائے میں جگہ مل جائے اس کو تو دونوں جہان کی نعمتیں مل گئیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہمارا ہر کام خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو۔ہم اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کی جماعت میں شمولیت کا حق ادا کرنے والے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی جماعت کے افراد سے جو توقعات تھیں ان کے مطابق عمل کرنے والے ہوں۔ان کے بارے میں ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ : " خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہیں ایک ایسی جماعت بناوے کہ تم تمام دنیا کے لئے نیکی اور راستبازی کا نمونہ ٹھہر و۔۔۔فرمایا " سو تم ہوشیار ہو جاؤ اور واقعی نیک دل اور غریب مزاج اور راستباز بن جاؤ۔" ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 48 اشتہار نمبر 188 اپنی جماعت کو متنبہ کرنے کے لئے ایک ضروری اشتہار ) (سچائی کے معیار بہت بلند ہو جائیں۔فرمایا " تمہاری مجلسوں میں کوئی ناپاکی اور ٹھٹھے اور ہنسی کا مشغلہ نہ ہو۔" ( یعنی وہ ہنسی جو استہزاء کے رنگ میں کی جاتی ہے۔لوگوں کے مذاق اڑائے جاتے ہیں۔" اور نیک دل اور پاک طبع اور پاک خیال ہو کر زمین پر چلو۔" ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 47 اشتہار نمبر 188 اپنی جماعت کو متنبہ کرنے کے لئے ایک ضروری اشتہار ) انتہائی عاجزی ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم اپنی حالتوں کو اس طرح بناتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سائے میں آنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 31 مارچ 2017 ء تا 06 اپریل 2017ء جلد 24 شماره 13 صفحہ 05 تا08) (080513242017062017A319