خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xiii of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page xiii

V خلاصہ خطبات خطبات مسرور جلد 15 میں بگاڑ پیدا کر رہے ہوتے ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی بھی مول لے رہے ہوتے ہیں۔اگر ہم نے اللہ تعالیٰ کی صفت ستاری سے فیض اٹھانا ہے تو خود بھی دوسروں کی ساری کی ضرورت ہے۔معاشرے کی برائیوں کو دور کرنے اور امن اور پیار اور محبت پھیلانے کے لئے ضروری ہے کہ برائیوں کی پردہ پوشی کی جائے اور خوبیوں کو ظاہر کیا جائے۔مجلس میں ایک استہزاء کار نگ پیدا کر کے لوگوں کا استہزاء کرنا یہ بہت بڑا گناہ ہے جس سے ہر احمدی کو بچنا چاہئے۔قرآن مجید، احادیث نبویہ صلی علیم اور حضرت مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ سے دوسروں کی کمزوریوں کی ٹوہ لگانے، نجس کرنے اور ان کی تشہیر کرنے کی بُری عادت سے بچنے اور شاری سے کام لینے اور استغفار کی طرف توجہ دینے کی تاکیدی نصائح مکرم ملک سلیم لطیف صاحب ایڈووکیٹ۔صدر جماعت ننکانہ صاحب (پاکستان) کی شہادت۔خطبہ:14 مورخہ : 07 اپریل بمقام: بیت الفتوح - لندن صفحہ :158-146 خلاصہ: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت تو اس وقت سے ہو رہی ہے جب ابھی باقاعدہ جماعت کا قیام بھی عمل میں نہیں آیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ آپ کی جماعت کو بڑھاتا چلا جا رہا ہے۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت دنیا کے 209 ممالک میں قائم ہے۔آجکل الجزائر کے احمدیوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان معصوموں اور مظلوموں کو ہمیں اپنی دعاؤں میں یا درکھنا چاہئے اللہ تعالیٰ انہیں ثبات قدم بھی عطا فرمائے اور ان ظلموں سے بھی بچائے۔اسی طرح پاکستان کے احمدیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں بیا د رکھیں وہاں بھی آجکل پنجاب میں خاص طور پر با قاعدہ منصوبہ بندی سے ظلم کئے جارہے ہیں۔یہ مخالفتیں نہ پہلے کچھ بگاڑ سکیں اور نہ آئندہ انشاء اللہ تعالی کچھ بگاڑ سکیں گی۔اللہ تعالیٰ کی مدد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہمیشہ رہی اور ہمیشہ ہم نے یہی دیکھا که دشمن خائب و خاسر ہوا اور ہو رہا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ ہو تا رہے گا۔نو احمدیوں کی استقامت، مخالفت کے نتیجہ میں لوگوں کی جماعت احمدیہ کی طرف توجہ اور تبلیغ کے نئے راستوں کے کھلنے ، مخالفین کی اپنے بد ارادوں میں ناکامی، اللہ تعالیٰ کی طرف سے سعید فطرت لوگوں کی حق کی طرف رہنمائی اور مختلف ممالک میں الہی نصرت و تائید کے روشن نشانات پر مشتمل ایمان افروز خطبہ:15 واقعات کا تذکرہ۔ڈینش احمدی حاجی نوح سوین ہینسن (Haji Nuh Send Hansen) صاحب کا ذکر خیر۔مورخہ 14 اپریل بمقام: Raunheim، فرینکفرٹ۔جرمنی صفحہ :172-159 خلاصہ: ہمارے لوگوں کی عادت ہے کہ عین موقع پر کام شروع کرتے ہیں اور اس خوش فہمی میں رہتے ہیں کہ کام ہو جائے گا۔اللہ کا فضل ہے بعض کام ہنگامی طور پر ہو بھی جاتے ہیں اور جس طرح جماعت احمدیہ کے کام ہوتے ہیں شاید کسی اور کے نہ ہو سکیں۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پہلے planning نہ کی جائے۔آپ لوگوں نے اپنے عہدیدار منتخب کئے ہیں تو آپ کا فرض بھی بنتا ہے کہ ان کے کاموں میں انکل پیدا کرنے کے لئے اور عقل پیدا کرنے کے لئے ان کے لئے باقاعدہ دعا بھی کرتے رہا کریں۔مکرم پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد صاحب شہید آف سبزہ زار لاہور ، مکرم ایچ ناصر الدین صاحب مبلغ انچارج ایسٹ گوداوری انڈیا اور مکر مہ صاحبزادی امتہ الوحید بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کا ذکر خیر۔صفحہ:185-173 خطبہ: 16 مورخہ 21 اپریل بمقام: Raunheim، فرینکفرٹ۔جرمنی خلاصہ: حضرت مسیح موعود علیہ السلام جس جماعت کو قائم کرنے آئے تھے وہ صرف اعتقادی اصلاح کرنے والی نہیں تھی بلکہ ہر سطح اور ہر لحاظ سے عملی اصلاح کرنے والی جماعت تھی۔پس اس لحاظ سے ہم میں سے ہر ایک کو اپنے جائزے لینے چاہئیں کہ ہم اس کے