خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 101
خطبات مسرور جلد 15 101 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 مارچ 2017 1957ء میں ایف۔اے اور 1958ء میں شاہد اور 1959ء میں بی۔اے کا امتحان پاس کیا۔آپ کا تقر ر 1958ء کا ہے۔پھر 29 فروری 1960ء سے اپریل 1963ء تک امریکہ میں بطور مبلغ خدمت کی توفیق پائی۔1966ء کے بعد کچھ عرصہ عارضی طور پر دفتر امانت میں کام کیا۔1969ء تا 71ء لائبیریا میں خدمت کی توفیق پائی۔جب آپ 23 سال کے تھے تو امریکہ میں ان کی پہلی تقرری 1960ء میں ہوئی تھی۔بڑے پرجوش مبلغ تھے۔اخبارات اور ریڈیو کے ذریعہ تبلیغ کے مواقع ان کو میسر آئے۔لائبیریا میں خدمات کے دوران وہاں کے صدر ٹب مین (Tubman) آپ کو ماہانہ میٹنگ پر مدعو کرتے تھے اور ان سے دعا کروایا کرتے تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جب لائبیریا کا دورہ کیا تو صدر ٹب میں نے حضور رحمۃ اللہ علیہ کے اعزاز میں ایک ڈنر دیا اور امین اللہ خان کے بارے میں صدر شب مین نے کہا کہ۔He is very forceful تو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا کہ۔He is forceful without choosing any force۔۔امین اللہ خان صاحب کی تقرری انگلینڈ میں بھی ہوئی جہاں 1970 ء تک کام کیا اور پھر بوجہ صحت کی خرابی کے ان کی ریٹائر منٹ ہو گئی۔ان کی شادی بشر کی شاہ صاحبہ بنت اقبال شاہ صاحب سے ہوئی جو ڈاکٹر ولایت شاہ صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نیروبی کی پوتی تھیں۔یہ مکرمہ آیا طاہرہ صدیقہ صاحبہ حرم حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے بڑے بھائی تھے۔ان کا ایک بیٹا ہے اور ایک بیٹی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے۔ان سب سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند کرے۔نمازوں کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ان کی نماز جنازہ ہو گی۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 مارچ2017ء تا30 مارچ 2017ء جلد 24 شمارہ 12 صفحہ 05 تا09)