خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page xi
iii خطبات مسرور جلد 15 خلاصہ خطبات میں بھی ایسی حرکات کر رہی ہیں جو ظلم و بربریت کے علاوہ کچھ نہیں اور اسلام کی تعلیم کا اس سے ڈور کا بھی واسطہ نہیں۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کے اندر یہ حالات پیدا کئے گئے ہیں اور کئے جارہے ہیں۔اسلام کو نقصان عموما خود غرض مسلمانوں اور منافقین نے ہی پہنچایا ہے جو اپنے مفادات کے لئے ایسی طاقتوں کا آلہ کار بنتے رہے ہیں۔قرآن مجید، احادیث نبویہ صلی علی یکم اور حضرت اقدس مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ سے عبادات کے قیام، کثرت سے توبہ و استغفار اور صدقات کی ادائیگی کی طرف توجہ دینے کی خصوصی تاکید مکرمہ سغده بر تاوی صاحبہ اہلیہ مکرم مرعی بر تاوی صاحب آف سیریا کی وفات۔مرحومہ کا ذکر خیر اور نماز جنازہ غائب۔خطبہ:9 مورخہ : 03 مارچ بمقام: بیت الفتوح لندن صفحہ:101-87 خلاصہ:رشتوں کے معاملات اور رشتوں کے بعد پید اہونے والے مختلف عائلی مسائل کی وجوہات کی نشاندہی اور ان کے سدباب اور علاج کے لئے دینی تعلیمات اور حضرت اقدس مسیح موعود ی کے ارشادات کے حوالے سے احباب کی رہنمائی۔اگر ایک فقرے میں ان مختلف عمروں کے عائلی مسائل کی وجہ بیان کی جائے تو یہ ہے کہ دین سے دوری ہے۔دینی تعلیمات سے لاعلمی ہے اور عدم د چھپی ہے۔اور دنیا داری اور دنیاوی چیزوں میں رغبت ہے۔مکرم محمد نواز مومن صاحب اور مکرم سید رفیق احمد سفیر صاحب، مکرم ڈاکٹر مرزا لئیق احمد صاحب ابن مکرم صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب اور مکرم امین اللہ خان سالک صاحب ابن مکرم عبد المجید خان صاحب آف ویر و وال مرحومین کا ذکر خیر۔خطبہ: 10 مورخہ 10 مارچ بمقام: بیت الفتوح لندن 102-112: خلاصہ: جماعت کو مربیان اور مبلغین کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت بہت بڑھ رہی ہے بلکہ بڑھ گئی ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ واقفین ٹو کو جامعہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنا چاہئے۔صدران اور امراء سے بھی میں یہ کہتا ہوں کہ مربیان کی عزت و احترام قائم کرنا ان کا کام ہے اور کسی بھی جماعت میں سب سے زیادہ مربی کی عزت و احترام کرنے والا اور تعاون کے ساتھ اور مشورے کے ساتھ چلنے والا صدر جماعت اور امیر جماعت کو ہونا چاہئے۔اور اسی طرح باقی عہدیداران بھی اپنے اپنے دائرے میں مربی کے ساتھ تعاون کرنے والے ہوں۔اور مربی بھی کامل عاجزی اور تقویٰ کے ساتھ صدر جماعت یا امیر جماعت سے بھر پور تعاون کرے۔واقفین نو نو جوانوں کو اور میدان عمل میں نوجوان مربیان کو بھی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ دنیا چاہے آپ کے مقام کو سمجھے یا نہ سمجھے۔کوئی صدر امیر یا عہدیدار بلکہ کوئی فرد جماعت بھی آپ کی عزت اور احترام کرے یا نہ کرے آپ نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ قربانی کرنے کا جو عہد کیا ہے اسے نیک نیتی سے نبھاتے رہیں۔عہدیداران اور خاص طور پر صدران اور امراء یہ بھی یاد رکھیں کہ افراد جماعت کے لئے بھی ہمیشہ پیار اور محبت کے پر پھیلائیں۔جماعت کا کوئی عہدہ بھی کسی قسم کی بڑائی پیدا کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ عاجزی میں بڑھانے کے لئے ہے۔ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بھی اپنی ذمہ داریاں سمجھیں۔نظام جماعت صدران، امراء اور ذیلی تنظیموں کا بھی ایک دوسرے سے باہمی تعاون ہونا چاہئے۔امراء، صدران، جماعتی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور مربیان و مبلغین کو نہایت اہم نصائح خطبہ : 11 مورخہ 17 مارچ بمقام: بیت الفتوح - لندن 113-123: خلاصہ: مسلمان ممالک میں دہشتگردی بھی بہت زیادہ ہے، شدت پسندی بھی ہے قطع نظر اس کے کہ شدت پسند گروہوں اور