خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page x
ii خلاصہ خطبات خطبات مسرور جلد 15 کی ترقی ہی ہمیں کامیابیاں دلانے والی ہے۔پس یہ بہت اہم چیز ہے۔تمام نظام کو اس بارے میں بہت سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔لجنہ اماءاللہ کو بھی اس بارے میں اپنا کر دار ادا کرنا چاہئے۔میں یہاں ایسے لوگوں کی درستی کرنا چاہتا ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ نہ ہمیں نمازوں کے متعلق کہو،نہ پوچھو کیونکہ یہ ہمارا اور خدا کا معاملہ ہے۔ایسے لوگوں کو میں کہتا ہوں کہ یہ بیشک بندے اور خدا کا معاملہ ہے لیکن توجہ دلانا اور پوچھنا نظام جماعت کا کام ہے۔نمازوں سے متعلق بعض مسائل مثلاً رفع یدین، فاتحہ خلف الامام، آمین بالجہر، قیام کے دوران ہاتھ کہاں باندھنے چاہئیں، تشہد میں انگلی اٹھانے، رکوع و سجود میں قرآنی دعائیں پڑھنے ، رکوع میں شامل ہونے پر رکعت مکمل ہونے ، قضا نماز کی صورت میں نمازوں کی ادائیگی میں ترتیب کا خیال رکھنے ، نماز سے قبل و بعد سنتوں کی ادائیگی، امامت کو بطور پیشہ اپنانے ، غیر احمدی نام کے پیچھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے مکفر و مکذب کے پیچھے نماز پڑھنے جیسے فقہی امور سے متعلق اس زمانہ کے محکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کے حوالہ سے احباب جماعت کی رہنمائی۔الجزائر میں احمدیوں کی شدید مخالفت، پولیس اور عدلیہ کی طرف سے بے انصافی اور ظالمانہ کارروائیوں کا تذکرہ اور الجزائر کے احمدیوں کے لئے خصوصی طور پر دعا کی تحریک خطبہ:5 مورخہ : 03 فروری بمقام: بیت الفتوح - لندن صفحہ:60-54 خلاصه: آج بنگلہ دیش کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ دیش کی جماعت بھی بڑی مخلص جماعت ہے۔یہ بھی وہ ملک ہے جس میں وہاں کے احمدیوں نے جان کی قربانی بھی دی ہے۔اسی طرح سیرالیون میں بھی آج جلسہ سالانہ شروع ہوا ہے۔ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ جس مقصد کے لئے یہ جلسے منعقد ہوتے ہیں اس مقصد کی روح کو ہم سمجھنے والے ہوں اور پھر حاصل کرنے والے ہوں، چاہے وہ دنیا کے کسی ملک میں ہے۔دنیا کے ہر احمدی کو ہر وقت یہ مقصد اپنے سامنے رکھنا چاہئے کیونکہ یہ صرف تین دن کا مقصد نہیں ہے بلکہ ایک احمدی مسلمان کی تمام زندگی کا مقصد ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ارشادات کے حوالہ سے جلسہ سالانہ کے بعض مقاصد کا تذکرہ اور اس حوالہ سے اہم نصائح۔خطبہ:6 مورخه : 10 فروری بمقام: بیت الفتوح لندن صفحہ :68-61 خلاصہ: اللہ تعالیٰ کی طرف سے سعید فطرت اور حق کی متلاشی روحوں کی حق و صداقت کی طرف ہدایت اور راہنمائی اور تائید و نصرت کے روح پرور واقعات کا تذکرہ۔آج کل بہت سے لوگ ہیں جو ایم ٹی اے کے ذریعہ بھی حقیقی اسلام کا علم پاکر احمدیت میں داخل ہوتے ہیں۔ہم میں سے ہر ایک کا یہ کام ہے کہ درد کے ساتھ اسلام کی حقیقی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے اور ہر شخص تک پہنچانے کے لئے دعائیں بھی کریں اور کوشش بھی کریں۔یہ کام آج مسیح محمدی کے غلاموں کا ہی ہے کہ اسلام کا پیغام پہنچائیں۔خطبہ: 7 مورخه : 17 فروری خلاصہ: 20 / فروری کا دن جماعت میں پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔یہ ایک بڑی عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک عظیم بیٹے کی پیدائش کی خبر دی گئی جس کی بے شمار خصوصیات بیان کی گئیں۔پیشگوئی کے الفاظ روح حق سے مشرف ہونے کے حوالہ سے حضرت مصلح موعودؓ کے بعض اقتباسات کی روشنی میں ایمان افروز تفصیلات کا تذکرہ۔خطبہ:8 مورخہ 24 فروری بمقام: بیت الفتوح - لندن بمقام: بیت الفتوح - لندن صفحہ :76-69 صفحہ :86-77 خلاصہ: آجکل جو دنیا کے حالات ہیں سب کے علم میں ہیں۔اسلام مخالف قوتیں ان حالات کا ذمہ دار، جیسے کہ میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں، مسلمانوں کو ٹھہراتی ہیں۔یہ بھی ٹھیک ہے کہ بعض مسلمان گروہ اور تنظیمیں اسلام کے نام پر مسلمان ممالک میں بھی اور غیر مسلم ممالک