خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 76 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 76

خطبات مسرور جلد 15 اور یہ 76 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017 پر مجھے یاد تھیں لیکن صبح اٹھنے پر وہ بھی میرے ذہن میں سے نکل گئیں تو حضرت خلیفہ اول خفا ہو کر کہنے لگے کہ تم نے اتنا علم ضائع کر دیا۔ان کو نوٹ کر لینا چاہئے تھا۔" فرماتے ہیں کہ "مگر وہ دن گیا اور آج کا دن آیا سورہ فاتحہ سے خدا تعالیٰ ہمیشہ ہی مجھے نئے نئے نکات سمجھاتا ہے۔چنانچہ اب بھی اس رؤیا کے بعد جب میں نے توجہ کی کہ جماعت کی اصلاح اور اسلامی نظام کی فوقیت ثابت کرنے کے لئے کون سا واضح پروگرام ہو سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے سورہ فاتحہ سے ہی ایک نہایت واضح اور مکمل پروگرام بتایا جس پر چل کر اسلام ایسی ترقی حاصل کر سکتا ہے کہ دشمن اس کو دیکھ کر حیران رہ جائے اور اسلامی تمدن کی فوقیت کا اعتراف کئے بغیر اس کے لئے کوئی چارہ کار نہ رہے۔اس پروگرام کے مطابق ان تمام غلطیوں کا بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ازالہ ہو سکتا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمان نظام اسلام اور اس کے تمدنی احکام کو سمجھنے میں کر چکے ہیں۔"جو غلطیاں بعد میں مسلمانوں نے کی تھیں" سب کچھ خدا تعالیٰ نے سورہ فاتحہ کے ذریعہ سے ہی مجھے سمجھا دیا اور اس رؤیا کی اصل تعبیر یہ تھی کہ میرے قوائے باطنیہ میں سورۃ فاتحہ کا علم خصوصاً اور فہم قرآن کا عموماً رکھ دیا گیا ہے جو وقتاً فوقتاً الہام باطنی کے ساتھ ضرورت کے مطابق ظاہر ہو تا رہے گا۔" (خطبات محمود۔جلد 25 صفحہ 90-92) پھر آپ نے یہ بھی بیان فرمایا کہ " جس وقت جماعت میں اختلاف پیدا ہوا اللہ تعالیٰ نے مجھے الہاماً بتایا کہ لَنُمَزّ قَنَّهُمْ۔ہم ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔اس وقت یہ لوگ " جو جماعت کو چھوڑ کر گئے تھے " اپنے آپ کو 95 فیصدی کہا کرتے تھے مگر اب ان کی کیا حالت ہے خدا نے ان کو اس پیشگوئی کے مطابق حقیقت میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب نے اپنی وفات سے پہلے لکھا کہ مرزا محمود نے ہمارے متعلق جو الہام شائع کیا تھا وہ بالکل پورا ہو گیا ہے اور ہم واقعہ میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ہیں۔" (خطبات محمود جلد 25 صفحہ :93) پھر آپ فرماتے ہیں کہ " خلاصہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے متعدد دفعہ مجھ پر اپنے غیب کو ظاہر کر کے اس پیشگوئی کو سچا کر دیا ہے کہ مصلح موعود خدا تعالیٰ کی روح حق سے مشرف ہو گا۔یہ اللہ تعالیٰ کے نشانات ہیں جو اس نے میرے ذریعہ سے ظاہر فرمائے ہیں"۔یہ آپ فرماتے ہیں اور پیشگوئی کی تو لمبی تفصیل ہے۔(خطبات محمود جلد 25 صفحہ:93-94) اور بہر حال آئندہ دنوں میں جماعتوں میں اس پیشگوئی کے حوالے سے جلسے بھی ہوں گے افراد جماعت کو ان میں زیادہ سے زیادہ شامل ہونا چاہئے۔ایم ٹی اے پر بھی پروگرام آرہے ہیں، انہیں سنا چاہئے تا کہ اس پیشگوئی کا گہرائی میں علم بھی ہو۔اس پیشگوئی میں بیشمار نشانات ہیں۔بلکہ بعض نے پچاس، پچپن، ساٹھ نکالے ہیں۔آپ نے جو خصوصیات بیان کی ہیں اور اس پیشگوئی کی جو تفصیلات بیان ہوئی ہیں وہ تمام نشانات جو ہیں بڑی شان سے حضرت مصلح رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں پورے ہوئے ہیں۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 مارچ2017ء تا 16 مارچ 2017ء جلد 24 شمارہ 10 صفحہ 05 تا07)