خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 73 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 73

خطبات مسرور جلد 14 73 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جنوری 2016 حَبِيْبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ خَفِيْفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ۔دو کلمے ایسے ہیں کہ رحمان کو بہت پیارے ہیں۔خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ۔زبان پر بڑے ہلکے ہیں۔انسان ان الفاظ کو نہایت آسانی کے ساتھ نکال سکتا ہے۔کوئی بوجھ اسے محسوس نہیں ہوتا۔ثَقِيلَتَانِ فِی الْمِيزَانِ۔لیکن قیامت کے دن جب اعمال کے وزن کا سوال آئے گا تو وہ بڑے بھاری ثابت ہوں گے اور جس پلڑے میں وہ ہوں گے اسے بالکل جھکا دیں گے اور وہ کیا ہیں کہ سُبحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِیمِ۔کہتے ہیں کہ مجھے ان کلمات کے پڑھنے کی بڑی عادت ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ بعض دفعہ ایک مرتبہ ہی ان کلمات کو کہنے سے میری روح اڑ کر کہیں کی کہیں جا پہنچتی ہے۔تو اصل چیز یہی ہے کہ ہم سنجیدگی سے اللہ تعالیٰ کے احکام پر غور کریں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 25 صفحہ 118 تا121) پس یہی حقیقت ہے کہ بعض دفعہ دل سے تسبیح اور تحمید جو ہوتی ہے تو یوں لگتا ہے، محسوس ہوتا ہے کہ یہ اپنا اثر دکھارہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے جو جہاں ہمارے اندر قوت عملیہ پید ا کرے اور خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا بنائے وہاں ہم ایسی تسبیح و تحمید کرنے والے ہوں جو ہماری روح کو بلندیوں پر لے جائے اور ہمیں خدا تعالیٰ کا قرب مل جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 فروری 2016ء تا25 فروری 2016ء جلد 23 شمارہ 18 صفحہ 05 تا08)