خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 48
خطبات مسرور جلد 14 48 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2016 قدموں میں جگہ دے۔ان کی اولاد کو بھی ہمیشہ خلافت سے اور جماعت سے وفا کا تعلق نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسر اجنازہ اقبال نسیم عظمت بٹ صاحبہ کا ہے جو غلام سرور بٹ صاحب کی اہلیہ تھیں۔13 جنوری کو 94 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ حضرت کرم الہی صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کڑیاں والے کی پوتی ، حضرت میراں بخش صاحب کی نواسی اور حضرت شیخ محمد بخش صاحب رئیس اعظم کڑیاں والے کی بہو تھیں جن کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نظم "اک نہ اک دن پیش ہو گا تو فنا کے سامنے " لکھ کر بھجوائی تھی۔مرحومہ نہایت نیک صالحہ ، نمازوں کی پابند، ملنسار، مہمان نواز، ہر ایک کی مدد کرنے والی خاتون تھیں۔خلافت کے ساتھ عقیدت کا تعلق تھا۔موصیہ تھیں۔اپنے پیچھے تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔نیم افضل بٹ ان کے بھتیجے ہیں جو ریجنل امیر ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ایک جنازہ غائب ہے۔یہ مکرمہ مریم صدیقہ صاحبہ اہلیہ قریشی محمد شفیع عابد صاحب درویش قادیان کا ہے۔یہ 16 جنوری 2016ء کو طویل علالت کے بعد 89 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ حضرت منشی مہر دین صاحب پٹواری صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی اور حکیم عبید اللہ صاحب کی بیٹی تھیں۔شادی تقسیم ملک سے پہلے ہوئی تھی۔بعد ازاں کچھ عرصے کے لئے ، چند سالوں کے لئے پاکستان ہجرت کر گئیں اور پھر پہلے قافلے میں قادیان واپس آگئیں اور اپنے شوہر کے ساتھ ہمیشہ درویشی کی زندگی گزاری۔نہایت سادہ تھیں اور سادگی سے زندگی گزاری۔اپنا یہ زمانہ صبر اور شکر اور توکل اور وفا کے ساتھ گزارا۔موصیہ تھیں۔اس کے علاوہ باوجود اتنی زیادہ کشائش نہ ہونے کے مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتیں۔تہجد گزار، تقویٰ شعار خاتون تھیں۔محلے کے بچوں کو قرآن کریم پڑھاتی تھیں۔خلافت سے محبت اور وفا کا تعلق تھا۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ایک بیٹے قریشی محمد فضل اللہ صاحب قادیان میں نائب ناظر اشاعت ہیں۔ایک بیٹے قریشی محمد رحمت اللہ صاحب اس وقت دفتر آڈیٹر میں خدمت کی توفیق پار ہے ہیں۔تین داماد قادیان میں سلسلہ کی خدمت کر رہے ہیں۔ایک داماد لاہور میں مربی سلسلہ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی وفا سے خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 05 فروری 2016ء تا 11 / فروری 2016ء جلد 23 شماره 106 صفحہ 05 تا 09)