خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 660
خطبات مسرور جلد 14 660 52 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016ء بمطابق 23 فتح 1395 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جماعت احمدیہ کی مخالفت اور افراد جماعت پر مخالفین جماعت کی طرف سے کئے جانے والے مظالم کوئی نئی چیز نہیں اور نہ ہی انبیاء کی جماعتوں کی مخالفت کوئی نئی بات ہے۔سب شیاطین اکٹھے ہو کر یہ مخالفت کرتے ہیں۔علماء اور لیڈر عوام الناس کے سامنے عجیب و غریب قسم کی باتیں انبیاء اور ان کے ماننے والوں کی طرف منسوب کر کے بیان کرتے ہیں، انہیں بھڑ کاتے ہیں۔نفرتوں کی آگیں سلگانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بیان کر کے واضح فرما دیا کہ ہر رسول کی مخالفت ہوتی ہے۔کوئی نبی نہیں جس کی مخالفت نہ ہوئی ہو۔انبیاء سے استہزاء بھی کیا جاتا ہے۔ان کے کاموں میں روکیں ڈالنے کی شیطان کوشش بھی کرتا ہے۔تو یہ کوئی نئی چیز نہیں جس کا جماعت احمدیہ کو سامنا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اس بات کو بیان فرماتے ہوئے ایک جگہ فرماتا ہے کہ وَكَذَالِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِنَّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا۔(الانعام: 113) اور ہم نے انسانوں اور جنوں میں سے سرکشوں کو اس طرح ہر ایک نبی کا دشمن بنادیا تھا۔ان میں سے بعض بعض کو ملمع کی ہوئی باتیں دھو کہ دیتے ہوئے وحی کرتے ہیں۔یعنی دھوکے والے خیالات لوگوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی یہ بات آج بھی سچ ہے۔یہ سرکش علماء دین کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں اور دھو کہ دیتے ہوئے عوام الناس کو بھڑکاتے ہیں اور مختلف جگہوں پر بعض لیڈر بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی جماعت کی طرف ایسی باتیں منسوب کی جاتی ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں، حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔اسی طرح دوسری باتیں بھی جو یہ لوگ جماعت کے بارے میں کرتے ہیں یا