خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 647
خطبات مسرور جلد 14 647 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2016 بجالاتے رہے۔بعد میں ایسٹ جاوا اور پاپو امیں خدمت کی توفیق پائی۔1985ء سے 1987ء تک جانبی (Jambi) میں اور 87ء سے 91 ء تک شمالی سماٹرا میں ریجنل مبلغ کے فرائض سر انجام دیئے۔1991ء سے 97 ء تک جامعہ احمدیہ انڈونیشیا میں بحیثیت استاد، فقہ کا مضمون پڑھانے کی توفیق ملی اور اس دوران انچارج شعبہ تربیت نومبائعین بھی مقرر ہوئے۔1997ء سے 2001ء تک لامپونگ (Lampung) میں ریجنل مبلغ مقرر ہوئے۔آپ کے ذریعہ انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں کئی جماعتیں قائم ہوئیں اور چند مساجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر بھی عمل میں آئی۔آپ کو انڈو نیشین زبان میں حسب ذیل چار کتب کی تصنیف کی بھی توفیق ملی۔فلسفہ زکوۃ۔خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی۔جنازہ۔اسلام میں جہاد کے معنی۔یہ چار کتابیں آپ نے لکھیں۔2001ء میں آپ ریٹائر ہوئے۔کچھ عرصہ سے آپ مختلف عوارض میں مبتلا تھے۔خلافت سے آپ کا بڑا کامل وفا اور پیار کا تعلق تھا۔بڑا گہرا اطاعت کا تعلق تھا۔بڑے مخلص اور فدائی خادم سلسلہ تھے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو بھی احمدیت پر قائم رکھے اور اپنے باپ کی طرح نیکیوں میں بڑھنے اور وفا کا اظہار کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ایک عملی احمدی بنائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 دسمبر 2016ء تا05 جنوری 2017ء جلد 23 شمارہ 51 صفحہ 05 تا 08)