خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 636 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 636

خطبات مسرور جلد 14 636 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2016 دوسری مرتبہ امریکہ میں تو یہی لوگ جو اس نشان کو مانگتے تھے اپنی بات سے پھر پھر گئے۔نشان سے انکار نہیں کر سکے کیونکہ وہ تو ظاہر ہو گیا تھا لیکن ڈھٹائی اور ضد آڑے آگئی۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میرے ایک دوست نے بیان کیا کہ جب یہ نشان پورا ہوا تو ایک مولوی غلام مرتضیٰ نام نے خسوف قمر کے وقت اپنی رانوں پر ہاتھ مار کر یعنی بڑے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب دنیا گمراہ ہو گئی۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ خیال کرو کیا وہ خدا تعالیٰ سے بڑھ کر دنیا کا خیر خواہ تھا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تائید میں طاعون کا نشان بھی ہے ، نہریں نکالے جانے کا نشان بھی ہے۔یہ قرآن کریم کی پیشگوئی ہے۔نئی آبادیاں ہونے کا نشان بھی ہیں۔پہاڑ چیرے جانے کے نشان بھی ہیں۔کتابوں اور اخبارات کی اشاعت کے نشانات بھی ہیں۔نئی سواریاں ہیں۔غرض بہت سے نشان ہیں جو آپ نے بیان فرمائے ہیں جن کی خبر قرآن کریم میں بھی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دی۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 9 صفحہ 157-158) حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بیان فرماتے ہوئے کہ لوگ بجائے نشانات اور اللہ تعالیٰ کی تائیدات کو دیکھنے کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض کرتے ہیں اور ایسے چھوٹے چھوٹے بودے اعتراض کہ جو عجیب مضحکہ خیز اعتراض ہوتے ہیں۔آپؐ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے نشان پر نشان دکھائے۔آپ نے معجزے پر معجزہ دکھایا۔بعض لوگ آئے جنہوں نے آکر اس قسم کے اعتراض کئے اور کہا کہ ان کی تو پگڑی ٹیڑھی ہے، یہ مسیح موعود کس طرح ہو سکتے ہیں ؟ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ آپ نے معجزے پر معجزہ دکھایا مگر بعض ایسے لوگ آئے جنہوں نے کہا کہ یہ تو فق، صحیح طور پر نہیں بول سکتے یہ کہاں سے مسیح موعود ہو سکتے ہیں ؟ آپ نے آیت پر آیت دکھائی مگر ایسے لوگ آئے جنہوں نے کہا انہوں نے بیوی کے لئے زیور بنائے ہیں۔یہ بادام روغن استعمال کرتے ہیں۔انہیں ہم کس طرح مان سکتے ہیں ؟ تو یہ اعتراضات تھے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ خدا کے نشانوں سے آنکھیں بند نہ کرو۔فرمایا کہ کئی لوگ حضرت صاحب یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آکر کہتے۔کوئی نشان دکھائیں تو آپ فرماتے کیا پہلے نشانات سے تم نے کوئی فائدہ اٹھایا کہ اور چاہتے ہو ؟ جب پہلے ہزاروں نشانات سے تم نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا تو کسی اور سے کس طرح اٹھاؤ گے۔تو ایسے لوگ ہمیشہ محروم ہی رہتے ہیں۔ان کی یہی قسمت ہے کہ محروم رہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 11 صفحہ 224-225) ایک ایسا زبر دست نشان جو ہر روز پورا ہوتا ہے جس کے بارے میں بیان فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ کتاب براہین احمدیہ میں اللہ تعالیٰ مجھے ایک دعا سکھاتا ہے یعنی