خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 41
خطبات مسرور جلد 14 41 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2016 کے کپڑوں سے اسی وقت برکت ڈھونڈیں گے جب تم آپ علیہ السلام کی کتابوں سے برکت ڈھونڈنے لگ جاؤ۔یہ ایک تعلق ہے۔وہ بادشاہ اس وقت برکت ڈھونڈیں گے جب تم لوگ جو پرانے احمدی ہو، پہلے احمدی ہو، صحابہ کی اولاد کہلاتے ہو ، تابعین ہو، تبع تابعین ہو یا بہر حال ان بادشاہوں سے بہت پہلے احمدیت قبول کرنے والے ہو، تم لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں سے برکت ڈھونڈو۔اور کتابوں سے برکت ڈھونڈ نا یہ ہے کہ آپ کی کتابوں کو پڑھو، علم حاصل کرو، ان مسائل کو جانو جو حقیقی اسلام کے بارے میں ہیں۔تبرکات کو محفوظ کرنے کی ضرورت آپ نے فرمایا کہ جب تم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے برکت ڈھونڈنے لگ جاؤ گے تو خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا جو کہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔تبلیغ ہو گی۔پھیلے گی۔بادشاہتیں آئیں گی تب وہ کپڑوں سے برکت ڈھونڈھنے کی کوشش بھی کریں گے۔لیکن پھر آپ نے انجمن کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تبرکات ہیں کپڑے ہیں ان کو صحیح طرح رکھنے کا انتظام نہیں ہے۔اب تبرکات کے لئے اللہ کے فضل سے ربوہ میں بھی، قادیان میں بھی کام ہو رہا ہے۔کافی حد تک اس پہ کام ہو چکا ہے اور محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بہر حال آپ نے انجمن کو توجہ دلائی کہ اس کا کام ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں کے تبرکات کو محفوظ کیا جائے اور فرمایا کہ بعض ماہر ڈاکٹروں کو یا سپیشلسٹ کو بلایا جائے جو اس بات پر غور کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑے کس طرح محفوظ کئے جاسکتے ہیں۔ان کپڑوں کو شیشوں میں بند کر کے اس طرح رکھا جائے کہ وہ کئی سو سال تک محفوظ رہتے چلے جائیں یا انہیں ایسے ممالک میں بھیجا جائے جہاں کپڑوں کو کیڑا نہیں لگتا مثلاً امریکہ ہے۔وہاں یہ کپڑے بھیج دیئے جائیں تاکہ انہیں محفوظ ر کھا جاسکے اور آئندہ آنے والی نسلیں اس سے برکت حاصل کر سکیں۔انگوٹھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد والدہ صاحبہ کی خواہش تھی کہ عمر میں بڑا ہونے کی وجہ سے آپ کی آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ والی انگوٹھی مجھے ملے۔ہم تین بھائی تھے اور تین ہی انگوٹھیاں تھیں۔مگر باوجود خواہش کے حضرت ام المومنین حضرت اماں جان نے قرعہ ڈالا اور حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ عجیب بات یہ ہے کہ قرعہ تین بار ڈالا اور تینوں دفعہ آلیس اللہ والی انگوٹھی میرے نام نکلی اور غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِي رَحْمَتِي وَقَدْرَتن والی انگوٹھی میاں بشیر احمد صاحب کے نام نکلی جو حضرت مصلح موعودؓ کے دوسرے بھائی تھے اور تیسری انگوٹھی جو وفات کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ میں پہنی ہوئی تھی اس پر مولیٰ