خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 40 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 40

خطبات مسرور جلد 14 40 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2016 اس کی ایک بڑی خوبصورت تشریح حضرت مصلح موعودؓ نے فرمائی ہے جو میں بیان کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ اس نے خود یعنی اللہ تعالیٰ نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام فرمایا ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور جب وہ وقت آئے گا کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے تو وہ کونسے احمق ہوں گے آپ اپنے سامنے بیٹھے ہوؤں کو مخاطب ہو کر فرما رہے ہیں جو تم سے برکت حاصل نہیں کریں گے۔کپڑے تو بے جان چیز ہیں اور تم جاندار ہو۔اس وقت سامنے آپ کے بعض صحابہ بھی ہوں گے۔بعض تابعی بھی ہوں گے۔تبع تابعین بھی ہوں گے فرمایا کون سے احمق ہوں گے جو تم سے برکت حاصل نہیں کریں گے۔کپڑے تو بے جان چیز ہیں اور تم جاندار ہو۔جب وہ وقت آئے گا کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے تو آپ کے صحابہ اور تابعین اور پھر تبع تابعین سے بھی ان کے درجات کے مطابق برکت حاصل کی جائے گی۔کیا تم نے دیکھا نہیں کہ حضرت امام ابو حنیفہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے فاصلے پر تھے۔یعنی کتنی دیر بعد پیدا ہوئے لیکن بغداد کے بادشاہ ان سے برکت ڈھونڈتے تھے بلکہ صرف انہی سے برکت نہیں ڈھونڈتے تھے بلکہ ان کے شاگردوں سے بھی برکت ڈھونڈتے تھے۔پس تم اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ طاقت مل جانے کے بعد تم کہیں ظلم نہ کرنے لگ جاؤ اور تمہاری امن پسندی محاورہ ہے کہ عصمت بی بی از بے چادری والی نہ ہو۔یعنی مجبوری کی نیکی نہ ہو۔وہ ایسی نیکی نہ ہو کہ جس کے کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے بلکہ حقیقت میں تمہاری نیکیاں ہو رہی ہوں۔فرمایا کہ اگر تم طاقت ملنے پر ظالم بن جاؤ گے تو تمہاری آج کی نرمی بھی ضائع ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ کہے گا کہ پہلے تو تمہارے ناخن ہی نہیں تھے اس لئے تم نے سر کھجلانا کیسے تھا۔اب میں نے تمہیں ناخن دیئے ہیں تو تم نے سر کھجلانا بھی شروع کر دیا ہے۔پس تم خوشی منانے کے ساتھ ساتھ استغفار بھی کرتے رہو اور اپنے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی دعائیں کرو۔کتب حضرت مسیح موعود کی اہمیت یہ بڑی ضروری چیز ہے کہ آج ہم امن امن کی باتیں کرتے ہیں، سلامتی کی باتیں کرتے ہیں جب سب کچھ ملے ، جب بادشاہ احمدی مسلمان ہوں اور برکت حاصل کرنے کی کوشش کریں اس وقت ہمارا جو امن اور سلامتی کا پیغام ہے وہ پھیلنا چاہئے۔اس وقت محبت اور پیار پھیلنا چاہئے۔نہیں تو پھر آج کل تو مجبوری کی باتیں ہوں گی۔فرمایا کہ اور وہ دن دور نہیں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام پورا ہو گا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔بادشاہتیں تو آہستہ آہستہ ختم ہی ہو رہی ہیں لیکن ملک کا پریذیڈنٹ بھی اور صدر بھی بادشاہ ہی ہوتا ہے۔اگر روس کا وزیر اعظم اور صدر مسلمان ہو جائیں تو وہ بھی بادشاہ سے اپنی حیثیت سے کم نہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔لیکن وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوا و السلام