خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 612
خطبات مسرور جلد 14 612 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 نومبر 2016 کینیڈا کے دورے کے دوران جو مجموعی طور پر میڈیا کی کوریج ہوئی ہے اس میں 32 ٹی وی چینلز نے پانچ زبانوں میں خبریں نشر کیں جن کے ذریعہ چالیس ملین افراد تک پیغام پہنچا۔مجموعی طور پر چھ زبانوں میں مختلف ریڈیو سٹیشنز پر تیس خبریں نشر ہوئیں اور ان کے ذریعہ سے آٹھ لاکھ لوگوں تک پیغام پہنچا۔مجموعی طور پر 227 اخبارات میں بارہ مختلف زبانوں میں خبریں اور انٹر ویو شائع ہوئے جن کے ذریعہ سے 4۔8 ملین افراد تک پیغام پہنچا۔سوشل میڈیا جو دوسرا میڈیا ہے اس میں الیکٹرانک میڈیا وغیرہ کے ذریعہ 14۔6 ملین افراد تک پیغام پہنچا۔اس طرح وہاں لوگوں کا اندازہ ہے کہ تمام ذرائع اگر ملالئے جائیں تو مجموعی طور پر ساٹھ ملین سے زائد افراد تک پیغام پہنچا ہے۔الحمد للہ۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔اس فضل کی ہمیں قدر بھی کرنی چاہئے اور اسے سنبھالنا بھی چاہئے اور خاص طور پر کینیڈا کے احمدیوں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل مزید بڑھیں۔ہمیشہ یادر کھنا چاہئے کہ ہمارے ہر کام میں احمدیت اور حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے کی نیت ہونی چاہئے۔توحید کو دنیا میں قائم کرنے کی نیت ہونی چاہیئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو دنیا میں لہرانے کی نیت ہونی چاہئے۔اگر یہ ہو گا تو اللہ تعالیٰ ہمارے کاموں میں برکت بھی عطا فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔اب میں پیس ولیج (Peace Village) والے اور ابوڈ آف پیس (Abode of Peace) کے رہنے والے جو احمدی ہیں، وہاں کی زیادہ تر اکثریت تقریباً ننانوے فیصد آبادیاں، شاید زیادہ ہی ہوں، احمد ی ہیں۔ان احمدیوں کو بھی میں کہتا ہوں کہ وہاں اپنا احمد کی ماحول پیدا کریں اور قائم کریں اور زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کہ صحیح اسلام کا نمونہ آپ قائم کرنے والے ہوں اور خلافت کے ساتھ جس طرح محبت اور اخلاص کا اظہار وہاں میری موجودگی میں کرتے رہے بعد میں بھی اس میں اضافہ کرنے والے ہوں اور بڑھتے چلے جائیں اور اپنے اصل مقصد کو نہ بھولیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنا ہے اور اس کی عبادت میں ہمیں کبھی سست نہیں ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی، آپ کو بھی، مجھے بھی، سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 109 دسمبر 2016ء تا15 / دسمبر 2016ءجلد 23 شمارہ 50 صفحہ 05تا09)