خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 599 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 599

خطبات مسرور جلد 14 599 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 نومبر 2016 میڈیا کے ساتھ جتنا رابطہ یا انٹر ویو ہو سکا اتنا ہی ہو سکا۔باقیوں سے معذرت کرنی پڑی۔ہماری وہاں جو میڈیا ٹیم ہے ان کو بھی چاہئے کہ جن لوگوں سے معذرت کی گئی تھی اب ان سے تعلق بھی رکھیں اور مل کر بھی معذرت کریں یا تحریری معذرت کریں۔یہ اگلے رابطوں کے لئے ضروری چیز ہے۔بہر حال اب میں خلاصہ مختلف فنکشنز کے بعض تاثرات پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں تین نئی مساجد بنائی ہیں لیکن دو کا ایسا فنکشن تھا جس میں غیروں کو بلایا گیا تھا۔پارلیمنٹ میں بھی ایک فنکشن ہو ا۔York یونیورسٹی میں بھی خطاب ہوا۔ٹورانٹو میں پیس سمپوزیم ہوا۔کیلگری میں پیس سمپوزیم ہو ا جن میں غیروں کے سامنے اسلامی تعلیمات پیش کرنے کا موقع ملا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر جگہ لوگوں نے اسلامی تعلیمات کی خوبصورتی کا اعتراف کیا۔پہلے میں مختصر اٹورانٹو میں میڈیا کوریج کا ذکر کر دیتا ہوں۔ٹورانٹو میں تین انٹر ویوز کے علاوہ جو خصوصی مصروفیت تھی، وہ یونیورسٹی کا ایڈریس ہے۔اس کا ذکر تو آگے آجائے گا۔جو تین انٹر ویو ہوئے ان میں ایک گلوبل نیوز ٹورانٹو کا تھا۔یہ کینیڈا کا ایک مشہور نیوز نیٹ ورک ہے اور یہ انٹرویو نشر کیا گیا اور تقریباً تین لاکھ افراد نے دیکھا۔اور جب تک یہ رپورٹ آئی ایک لاکھ افراد اس کو آن لائن بھی دیکھ چکے ہیں۔اسی طرح دوسرا انٹرویو سی۔بی۔سی (CBC) کا تھا جو وہاں کا نیشنل نیوز چینل ہے اس کا ایک بہت مشہور جر نلسٹ، چیف کارسپانڈنٹ پیٹر زمین برج ہیں۔انہوں نے انٹرویو لیا۔لیا تو یہ پہلے گیا تھا لیکن دو ہفتے بعد انہوں نے اپنے پروگرام میں دیا اور تقریباً آدھے گھنٹے کا یہ پروگرام تھا جو نیشنل ٹیلیویژن پر دکھایا گیا۔جیسا کہ میں نے کہا یہ وہاں کے سب سے سینئر جر نلسٹ ہیں اور بڑے اہم سمجھے جاتے ہیں۔اسلام کے بارے میں، دنیا کے حالات کے بارے میں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے بارے میں اور آجکل جو شدت پسندوں نے اسلام کو بدنام کیا ہوا ہے اس کے بارے میں بہت ساری باتیں ہوئیں جس کا کچھ حصہ انہوں نے دیا اور کچھ نہیں۔لیکن بہر حال ایک اچھی کوریج ہو گئی تھی۔اسی طرح گلوب اینڈ میل ایک نیشنل اخبار ہے۔یہ جو پہلے میں نے انٹرویو کا ذکر کیا ہے جو سی۔بی۔سی (CBC) کا تھا اس سے ان کا اندازہ ہے کہ دس ملین کینیڈین افراد تک پیغام پہنچا۔اور یو ٹیوب چینل پر بھی آیا اس کے ذریعہ سے بھی ایک ملین افراد تک خبر پہنچی۔اور پھر اخبار کے ذریعہ سے جس میں بڑی تفصیلی خبریں شائع ہوئیں۔پھر یونیورسٹی میں لیکچر تھا۔اس لیکچر کے حوالے سے اخبارات اور رسائل نے خبر دی۔اور اس کی کوریج بھی تقریباً پانچ لاکھ افراد تک ہوئی۔