خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 598
خطبات مسرور جلد 14 598 47 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 نومبر 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 18 نومبر 2016ء بمطابق 18 نبوت 1395 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جیسا کہ سب جانتے ہیں گزشتہ دنوں میں کینیڈا کے دورے پر تھا۔تقریباً چھ ہفتے کا پروگرام تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ دورہ ہر لحاظ سے، جماعتی پروگراموں کے لحاظ سے بھی اور غیروں کے ساتھ پروگراموں کے لحاظ سے بھی بابرکت رہا۔کینیڈا کے جلسہ سالانہ کے بعد وہاں کے جلسہ کے تعلق سے لوگوں کے تاثرات اور انتظامی باتیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر شکر کا ذکر تو میں نے وہیں جلسہ سے اگلے خطبہ میں کر دیا تھا۔آج جو باقی مصروفیات اور پروگرام رہے ان کا کچھ ذکر کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا کی جماعت بھی دنیا کی بہت سی دوسری جماعتوں کی طرح اخلاص و وفا میں آگے قدم بڑھانے والی جماعتوں میں سے ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے نوجوان لڑکے بھی اور لڑکیاں بھی جماعتی کاموں کے لئے آگے بڑھنے کی روح لئے ہوئے ہیں۔خاص طور پر پر لیس اور میڈیا کے حوالے سے نوجوانوں نے بہت کام کیا ہے۔وسیع پیمانے پر تعارف کی کوشش کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ان کوششوں کو پھل بھی لگایا۔سیاستدانوں اور حکومتی اہلکاروں سے تو پہلے بھی وہاں تعارف تھا اور اچھے تعلقات بھی تھے۔ان میں بھی انہوں نے اضافہ کیا۔لیکن اس دفعہ میڈیا سے تعلق میں واضح فرق نظر آیا۔اصل بات یہ ہے کہ یہ خالصہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا ہے۔ان لوگوں نے تو انگلی لگائی تھی اور اللہ تعالیٰ نے اس میں بے انتہا برکت ڈالی۔بلکہ یہ کام کرنے والے لڑکے خود اعتراف کرتے ہیں کہ ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر ہمیں رسپانس ملی ہے۔یا تو یہ کوشش ہوتی تھی کہ پریس میں ہماری کوئی خبر آجائے، کوئی ذکر آجائے تاکہ جماعت کا تعارف بھی ہو، اسلام کا تعارف بھی ہو لیکن پریس اور میڈ یا بڑے نخرے کیا کر تا تھا۔یا اس دفعہ یہ حالت تھی کہ میڈیا والے پیچھے پھرتے تھے کہ ہمیں وقت دو۔ہم نے امام جماعت احمدیہ کا انٹر ویو لینا ہے۔ان سے بات کرنی ہے۔لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے مجبوری تھی اس وجہ سے