خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 595
خطبات مسرور جلد 14 595 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016 تبلیغ کا ایک جامع منصوبہ بنایا گیا۔اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے ہر ملک میں جماعت احمدیہ کو جانا جاتا ہے اور 209 ممالک میں جماعت قائم ہو چکی ہے۔آج بحیثیت جماعت، جماعت احمدیہ ہی ہے جس پر کبھی سورج غروب نہیں ہو تا۔کہاں تو احراری قادیان سے احمدیت کی آواز ختم کرنے کی بات کرتے تھے اور کہاں آج دنیا کے اس مغربی کونے سے ساری دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو آپ کا ایک غلام اور ادنی خادم پہنچا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا تھا وہ بڑی شان سے پورا ہو رہا ہے۔پس یہ بھی ہر احمدی کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ باتیں ان پر ذمہ داریاں ڈالتی ہیں اور اس ذمہ داری کو ادا کرنا آپ سب کا فرض ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔اب میں تحریک جدید کے نئے سال کا بھی اعلان کرتا ہوں اور حسب روایت کو ائف بھی کچھ پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تحریک جدید کا جو سال گزرا ہے 31 اکتوبر کو ختم ہوا۔یہ بیاسیواں(82) سال تھا اور یکم نومبر سے تراسیواں (83) سال شروع ہو چکا ہے جس کا میں نے اعلان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو رپورٹس آئی ہیں ان کے مطابق تحریک جدید کی مالی نظام میں اس سال عالمگیر جماعت احمدیہ کو گل ایک کروڑ نو لاکھ تینتیس ہزار پاؤنڈ سٹرلنگ کی قربانی کی توفیق ملی ہے۔الحمد للہ۔یہ وصولی گزشتہ سال سے سترہ لاکھ سترہ ہزار پاؤنڈ زائد ہے۔جماعتوں کی پوزیشن کے لحاظ سے پاکستان تو ہمیشہ ہوتا ہے ہی پہلے نمبر پہ ہے۔اس کو چھوڑ کر نمبر ایک جرمنی ہے۔نمبر دو بر طانیہ ہے۔نمبر تین امریکہ ہے۔نمبر چار کینیڈا ہے۔نمبر پانچ بھارت ہے۔چھ آسٹریلیا ہے۔سات مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے۔آٹھواں انڈونیشیا ہے۔پھر نویں پر مڈل ایسٹ میں جماعت ہے۔دسواں غانا ہے اور گیارھواں سوئٹزر لینڈ ہے۔سوئٹزرلینڈ کا کیونکہ فی کس چندہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے نام لکھالیا، نہیں تو دس تک ہی اصل لسٹ ہے۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔پھر سوئٹزر لینڈ۔پھر یوکے۔پھر فن لینڈ۔پھر سنگاپور۔پھر جر منی۔سویڈن۔ناروے۔جاپان۔کینیڈا۔اور ان سے پہلے اصل میں تو مڈل ایسٹ کی جماعتوں کا ہم نام نہیں لیتے وہ پانچ جماعتیں ان سے اوپر ہیں۔افریقن ممالک میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے نمایاں ماریشس نمبر ایک ہے۔پھر غانا ہے۔پھر نائیجیریا۔پھر گیمبیا۔پھر ساؤتھ افریقہ۔پھر برکینا فاسو۔پھر کیمرون۔سیر الیون۔لائبیریا۔تنزانیہ اور مالی۔شامل ہونے والوں کی تعداد میں بھی اللہ کے فضل سے اس سال توے ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور چودہ لاکھ چار ہزار سے زائد لوگ شامل ہوئے ہیں اور اس میں بھی زیادہ کوشش جو کی گئی ہے وہ بین نے کی ہے۔نائیجیر یانے