خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 572 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 572

خطبات مسرور جلد 14 572 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2016 بولنے سے پر ہیز کرنا ہو گا۔ایم ٹی اے پر کم از کم میرے خطبات جو ہیں وہ با قاعدگی سے سننے ہوں گے اور یہ باتیں صرف واقفین ٹو کے والدین کے لئے ضروری نہیں بلکہ ہر وہ احمدی جو چاہتا ہے کہ ان کی نسلیں نظام جماعت سے وابستہ رہیں انہیں چاہئے کہ اپنے گھروں کو احمدی گھر بنائیں، دنیا داروں کے گھر نہ بنائیں ورنہ اگلی نسلیں دنیا میں پڑ کر نہ صرف احمدیت سے دور چلی جائیں گی بلکہ خدا تعالیٰ سے بھی دور ہو جائیں گی اور اپنی دنیا و عاقبت دونوں برباد کریں گی۔خدا کرے کہ نہ صرف تمام واقفین کو سچے خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے والے اور تقویٰ پر چلنے والے ہوں بلکہ ان کے عزیزوں کے عمل بھی ان کو ہر قسم کی بدنامی سے بچانے والے ہوں۔بلکہ ہر احمد کی وہ حقیقی احمدی بن جائے جس کی بار بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں تلقین فرمائی ہے تاکہ دنیا میں جلد تر ہم احمدیت اور حقیقی اسلام کا جھنڈا اٹھتا ہوا دیکھیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ ہمیں نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : " انسان ایک دو کاموں سے سمجھ لیتا ہے کہ میں نے خدا کو راضی کر لیا حالانکہ یہ بات نہیں ہوتی۔" فرمایا کہ " اطاعت ایک بڑا مشکل امر ہے۔صحابہ کرام کی اطاعت، اطاعت تھی۔" وہ حقیقی اطاعت تھی جس کا نمونہ ہمارے سامنے ہے۔فرماتے ہیں کہ کیا اطاعت ایک سہل امر ہے جو شخص پورے طور پر اطاعت نہیں کرتاوہ اس سلسلہ کو بدنام کرتا ہے۔حکم ایک نہیں ہو تا بلکہ حکم تو بہت ہیں۔جس طرح بہشت کے کئی دروازے ہیں کہ کوئی کسی سے داخل ہوتا ہے اور کوئی کسی سے داخل ہوتا ہے۔اسی طرح دوزخ کے کئی دروازے ہیں۔ایسا نہ ہو کہ تم ایک دروازه تو دوزخ کا بند کرو اور دوسر اکھلا رکھو۔" پھر آپ فرماتے ہیں کہ : لمفوظات جلد 4 صفحہ 73-74) " آدمی کو بیعت کر کے صرف یہی نہ ماننا چاہئے کہ یہ سلسلہ حق ہے اور اتنا ماننے سے اسے برکت ہوتی ہے۔صرف ماننے سے اللہ تعالیٰ خوش نہیں ہو تا جب تک اچھے عمل نہ ہوں۔کوشش کرو کہ جب اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہو تو ہو نیک بنو۔متقی بنو۔ہر ایک بدی سے بچو۔زبانوں کو نرم رکھو۔استغفار کو اپنا معمول بناؤ۔نمازوں (ملفوظات جلد 4 صفحہ 274) میں دعائیں کرو۔" اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم بھی اور ہماری نسلیں بھی نیکی اور تقویٰ پر قائم ہونے والی ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کو پورا کرنے والی ہوں۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 نومبر 2016 ء تا 24 / نومبر 2016ء جلد 23 شماره 47 صفحہ 05 تا08)