خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 570 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 570

خطبات مسرور جلد 14 570 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2016 پروگرام کو دیکھنے والے ہیں تاکہ ان کو ر ہنمائی ملتی رہے تو بڑے سپیشل ہیں۔اگر تو یہ باتیں اور تمام وہ باتیں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں یہ سب کرنے والے ہیں اور وہ تمام باتیں جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں اور ان سے اس نے روکا ہے اس سے رکنے والے ہیں تو یقینا سپیشل بلکہ بہت سپیشل ہیں ورنہ آپ میں اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔یہ ماں باپ کو بھی یاد رکھنا چاہئے اور اپنے بچوں کی اس نہج سے تربیت کرنی چاہئے کیونکہ اگر یہ چیزیں ہیں تو اس وقت دنیا میں انقلاب لانے کا ذریعہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے۔اگر یہ نہیں اور اس وجہ سے دنیا آپ کے نمونے کو دیکھنے والی نہیں تو سپیشل کیا اپنے عہدوں کو پورا نہ کرنے اور اپنی وفا کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک بے وفاؤں اور بد عہدوں میں شمار ہوں گے۔پس تربیت کے دور میں سے گزارتے وقت ماں باپ اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ اس لحاظ سے انہیں سپیشل بنائیں اور بڑے ہو کر یہ واقفین کو خود اس سپیشل ہونے کے معیار کو حاصل کریں۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ اپنی دنیاوی تعلیم کے دوران مختلف دوروں سے گزرتے وقت بجائے خود فیصلے کرنے کے جماعت سے پوچھیں کہ ہمیں کس لائن میں جاتا ہے۔لائن منتخب کرنے کے بارے میں پہلے بھی میں کہہ چکا ہوں کہ واقفین ٹولڑ کے جامعات میں جا کر مربی اور مبلغ بننے کو پہلی ترجیح دیں۔اس وقت اس کی ضرورت ہے۔جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھیل رہی ہے۔نہ صرف ان ملکوں میں نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں جہاں جماعت کے قیام کو لمبا عرصہ گزر گیا ہے بلکہ نئے نئے ممالک بھی اللہ تعالیٰ جماعت کو عطا فرمارہا ہے اور وہاں جماعتیں قائم ہو رہی ہیں اور ہمیں ہر ملک میں بے شمار مربیان اور مبلغین چاہئیں۔پھر ہمارے ہسپتالوں کے لئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔پاکستان میں ربوہ میں بہت سے ڈاکٹروں کی جو مختلف شعبوں کے ماہر ہوں ان کی ضرورت ہے۔قادیان میں ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔دنیا والے میر اخطبہ سن رہے ہیں اگر یہاں سے نہیں بھی جاسکتے تو اپنے اپنے ملکوں میں واقفین ٹو اس طرف توجہ دیں اور ماہرین ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔بہت بڑا خلاء ہے کہ ہمارے پاس ماہرین ڈاکٹر کم ہیں۔افریقہ میں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے اور ہر شعبہ کے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔پھر اب گوئٹے مالا میں بڑا ہسپتال بن رہا ہے۔وہاں تو کینیڈا سے بھی جا سکتے ہیں۔یہاں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت آئندہ بڑھے گی۔انڈو نیشیا میں ضرورت ہے اور جوں جوں جماعت پھیلے گی یہ ضرورت بڑھتی جائے گی۔اس لئے سپیشلائز کر کے ان ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اور تجربہ لے کر واقفین ٹو بچوں کو جو ڈاکٹر بن رہے ہیں ان کو آگے آنا چاہئے اور جن ملکوں میں جانا آسان ہے وہاں جانا چاہئے۔اپنے آپ کو پیش کریں پھر جماعت بھیج دے گی۔اسی طرح سکولوں کے لئے ٹیچر ز کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ز اور ٹیچر ز کے لئے تو لڑکیاں اور لڑکے دونوں ہی کام آسکتے ہیں اس لئے اس طرف توجہ کریں۔کچھ آرکیٹکٹ اور انجنیئرز بھی چاہئیں جو تعمیرات کے شعبہ کے ماہر