خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 542
خطبات مسرور جلد 14 542 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 اکتوبر 2016 جرمن قونصلیٹ یہاں آئے تھے جو مجھے ملے۔انہوں نے بتایا کہ میں چار ہفتے پہلے یہاں آیا ہوں۔جماعت سے زیادہ تعارف نہیں تھا۔مختلف ملکوں میں یہ رہتے رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ میں نے آج تک اسلامی تعلیمات کے متعلق ایسا جامع خطاب نہیں سنا ( انہوں نے میری آخری تقریر سنی تھی)۔میں نے دیکھا ہے کہ آپ کی بڑی مثبت ویژن (Vision) ہے۔پھر میرے متعلق کہتے ہیں کہ حقیقی اسلام کو بیان کیا جو امن اور عدل اور محبت کی تعلیم دیتا ہے اور ہر لفظ میں ایک حقیقت نظر آرہی تھی۔کاش کہ دنیا کا میڈیا جتنا وقت عراق کے بغدادی اور ISIS کے پروپیگنڈے کو دیتا ہے اگر امن کے اس سفیر کو دے تو دنیا میں حقیقی امن قائم ہو جائے۔پھر کہتے ہیں کہ ہر فقرہ ان کا سچائی پر مبنی تھا اور دنیا کے امن کے قیام کے لئے ایک درد تھا۔کہتے ہیں میں بھی اس پیغام کو جہاں تک میرے لئے ممکن ہوا آگے پھیلاؤں گا۔تو غیر لوگ بھی اس طرح اللہ کے فضل سے ہمارے سفیر بن جاتے ہیں۔ممبر آف پارلیمنٹ ہیں جو ڈی (Judi) صاحبہ جنہیں یہاں رہنے والے لوگ جانتے ہیں وہ بھی کہتی ہیں کہ تمہارے خلیفہ نے حالات کے مطابق تمہارے سپر د ایک کام کیا ہے کہ وہ محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں کا پیغام ساری دنیا میں پھیلائیں گے اور اس سے بڑھ کر یہ بھی کہ مسلمان اور غیر مسلم اپنے تعلقات محبت کے ساتھ استوار کریں اور سب عدل اور انصاف سے کام لیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو تیسری جنگ عظیم ہو گی اور یہ بات بہت واضح نظر آرہی ہے۔عوام الناس اور سیاست دان دونوں کو مل کر کام کرنا ہو گا جس سے دنیا میں امن اور سلامتی قائم ہو گی۔کہتی ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک مسلمان اور غیر مسلم کو دوسروں تک یہ پیغام پہنچانا چاہئے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ انتہا پسند گروپوں کے اعمال کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہ انتہا پسند لوگ ہی ہیں جو اپنے مقصد کے لئے دوسروں کو بد نام کر رہے ہیں۔ایک چرچ سیونتھ ڈے اونجلسٹ (Seventh-Day Evangelist) سے تعلق رکھنے والے مہمان سے' آئے ہوئے تھے۔کہتے ہیں کہ آج میرا دل بہت خوش ہے کہ خلیفہ المسیح نے اپنے خطاب میں امن و سلامتی کے بارے میں بتایا ہے۔اب ضروری ہے کہ لوگ جماعت احمدیہ کو پہچانیں۔جو جماعت احمد یہ کام کر رہی ہے اس کا لوگوں کو علم ہو۔مسلمان وہ نہیں ہیں جو میڈ یا لوگوں کو بتاتا ہے۔اسلام کی حقیقی تعلیم تو بڑی پر امن ہے۔بیلیز (Belize) سے وہاں کے ایک میئر آئے ہوئے تھے۔یو کے میں بھی آچکے ہیں۔مجھے کہتے ہیں کہ آپ کے اس خطاب کا مجھے بڑا گہرا اثر ہوا ہے کہ جس طرح بین الا قوامی معاملات پر روشنی ڈالی ہے۔اس سے مجھے معلوم ہوا کہ خلیفہ المسیح نہ صرف احمدیوں کے لئے ہدایت کا باعث ہیں بلکہ تمام دنیا کے لئے ہدایت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔خلیفتہ المسیح نے جو باتیں اپنے خطاب میں بیان کی ہیں میں انہیں کبھی بھول نہیں پاؤں گا۔