خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 533
خطبات مسرور جلد 14 533 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اکتوبر 2016 خدا تعالیٰ کے احکامات پر چلنے میں ترقی کی ہے اور آئندہ مزید کوشش کریں گے تو یہ اظہار بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اور جائز ہے لیکن اگر ہمارے قدم ہر قسم کی نیکیوں میں بڑھنے کے بجائے رک گئے ہیں یا پیچھے جانے شروع ہو گئے ہیں تو یہ قابل فکر بات ہے۔پس ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل کے جائزے لینے کی ضرورت ہے اور یہ ہمیشہ جائزے لیتے رہنا چاہئے۔جب یہاں جماعت کے بچپتر سال پورے ہوں انشاء اللہ ، تو ہم کہ سکیں کہ ہم نے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جو عہد کیا تھا اس پر نہ صرف ہم قائم ہیں بلکہ اس میں ترقی کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جلسہ کے دنوں میں یہ تین دن خاص طور پر دعاؤں میں گزاریں اور جلسہ کا جو مقصد ہے، یہاں کے پروگراموں کو سننے کا اس میں بھر پور حاضر ہو کر اس کو سنیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی بھی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 اکتوبر 2016 ء تا 03 نومبر 2016ء جلد 23 شماره 44 صفحہ 05 تا08)