خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 522
خطبات مسرور جلد 14 522 41 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 اکتوبر 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 07 / اکتوبر 2016ء بمطابق 07 / اخاء 1395 ہجری شمسی بمقام انٹر نیشنل سینٹر Mississauga تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ کینیڈا کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سال دنیا کی جماعتیں اپنے اپنے ملک کا جلسہ سالانہ منعقد کرتی ہیں۔کیوں ؟ اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے اذن پاکر اس کا اجراء فرما یا تھا۔(ماخوذ از آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 611) اور فرمایا کہ سال میں تین دن قادیان میں جمع ہوں۔اس لئے جمع نہ ہوں کہ ہم نے کوئی میلہ کرنا ہے، کوئی لہو و لعب کرنی ہے، کھیل کو د کرنا ہے، دنیاوی مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔نہیں، بلکہ اس لئے جمع ہوں کہ دینی علم میں اضافہ ہو اور معلومات وسیع ہوں۔اس لئے جمع ہوں کہ معرفت ترقی پذیر ہو۔(ماخوذ از آسمانی فیصلہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 351-352) معرفت کیا ہے ؟ کسی چیز کا علم ہونا، اس کی گہرائی کو جاننا یہ معرفت ہے۔آپ کس معرفت میں ترقی کروانا چاہتے تھے ؟ آپ چاہتے تھے کہ صرف سطحی طور پر ہی اس بات کا اظہار نہ ہو کہ ہم مسلمان ہیں یا ہم کلمہ لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ پڑھنے والے ہیں بلکہ اسلام لانے کے بعد اپنے ایمان میں ترقی کرنی ہے۔آپ نے یہ فرمایا كم لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھتے ہو تو اس بات کی تلاش کرو کہ اللہ تعالیٰ کیا ہے اور ہم سے کیا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حقوق کیا ہیں اور ہم نے کس طرح ادا کرنے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے احکامات کو کس طرح سمجھنا ہے اور ان پر کس طرح عمل کرنا ہے۔ہم نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی کار سول مانا ہے ، خاتم الانبیاءمانا ہے تو پھر آپ کے احکامات اور آپ کی سنت کو جاننے اور اس پر عمل کرنے کے راستے تلاش کرنے ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 3 صفحہ 83)