خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 521 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 521

خطبات مسرور جلد 14 521 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 ستمبر 2016 احکامات کے پابند تھے۔نوٹس تو ان کے اچھے تھے ہی لیکن ترجمۃ القرآن کے پابندی سے نوٹس بناتے تھے اسی وجہ سے ان کا ترجمہ بہت اچھا تھا۔ایک جامعہ کے طالبعلم آفاق، مربی بن گئے ہیں۔پاکستان سے آکے یہاں داخل ہوئے تھے۔پہلے وہ کچھ عرصہ جامعہ پاکستان میں پڑھے پھر یہاں ان کے والدین آگئے تو وہ بھی یہیں آگئے۔کہتے ہیں کہ لوگ مجھے ملنے آئے تو مظہر بھی ملنے آیا اور دومنٹ کے بعد چلا گیا اور واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں بستر اور تکیہ وغیرہ تھے کہ تم یہ چیزیں لے کر نہیں آئے اس لئے میں نے لا کے تمہیں دے دی ہیں کیونکہ ان چیزوں کی ضرورت ہو گی۔یہ کہتے ہیں کہ ہماری کلاس تین ماہ پہلے برادرم کی تیمار داری کے لئے سکاٹ لینڈ گئی تو بہت ہی خوش لگ رہے تھے۔جب گھر ملنے گئے تو وہاں پر باقاعدہ بھر پور دعوت کا انتظام کیا ہو ا تھا اور ہمیں زور دے کر کہہ رہے تھے کچھ نہ کچھ ضرور کھائیں۔بہر حال انتہائی شریف اور وقف کی روح کو سمجھنے والا انسان تھا اور گو اس کو اللہ تعالیٰ نے زیادہ موقع نہ دیا اور چھبیس سال کی عمر میں وفات ہو گئی لیکن جہاں بھی اپنے دوستوں کی تربیت کا موقع ملا تربیت کی۔جہاں تبلیغ کا موقع ملا تبلیغ کی اور بڑی کھل کے تبلیغ کی بلکہ آخری وقت میں بھی اپنے سامنے کچھ لکھ کے لگایا ہو تا تاکہ آنے والے ہر ڈاکٹر اور نرس اس کو پڑھیں۔جب بھی دو تین دفعہ ہسپتال میں اور گھر میں بیماری کے دوران فون پہ میری ان سے بات ہوئی تو بڑے حوصلے سے جواب دیا کرتے تھے بلکہ ایک دفعہ تو ان کی والدہ نے کہا کہ دوائیوں کی وجہ سے ان کے منہ میں کچھ چھالے پڑے ہوئے ہیں اور بولا نہیں جاتا۔لیکن جب میرے سے بات کی تو صحیح طرح بول رہا تھا۔میں نے اسے کہا بھی کہ تم آرام کرو۔لیکن انتہائی خلوص اور وفا سے کہنے لگا نہیں، اب میرے چھالے اب مجھے کوئی تکلیف نہیں دے رہے۔اور اللہ تعالیٰ نے فضل بھی کیا اور اس کے بعد پھر وہ چھالے ٹھیک بھی ہو گئے۔تو انتہائی وفادار اور اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھنے والا احمدی بچہ تھا۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ اس پر رحمتیں بر سا تار ہے۔اس کے درجات بلند کرتا رہے۔ہمیشہ اس کو ہم نے اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی پایا۔اللہ تعالیٰ اسے اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے اور اس جیسے ہزاروں واقفین بھی پیدا ہوں جو اس باریکی سے اپنے مقصد کو سمجھنے والے ہوں۔اور خاص طور پر ان کے والدین کے لئے ، بہنوں کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں صبر اور حوصلے میں بڑھاتا چلا جائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا: ابھی نماز جمعہ کے بعد میں ان کا نماز جنازہ حاضر بھی پڑھاؤں گا، میں نیچے جاؤں گا احباب یہیں صفیں درست کر لیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 اکتوبر 2016 ء تا 27 / اکتوبر 2016ء جلد 23 شماره 43 صفحہ 05 تا08)