خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 499 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 499

خطبات مسرور جلد 14 499 39 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 ستمبر 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 23 ستمبر 2016ء بمطابق 23 تبوک 1395 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر حقیقی مومن کی نشانی بتاتے ہوئے فرمایا کہ حقیقی مومن وہی ہے جو جو چیز اپنے لئے چاہتا ہے وہی اپنے بھائی کے لئے ، دوسرے کے لئے چاہتا ہے۔(سنن ابن ماجه كتاب الزهد باب الورع والتقوى حديث 4217) یہ ایک ایسار ہنما اصول ہے جو دنیا میں ہر سطح پر گھر سے لے کر بین الا قوامی تعلقات تک پیار محبت اور صلح کی بنیاد ڈالتا ہے۔جھگڑوں کو ختم کرتا ہے۔دلوں میں نرمی پیدا کرتا ہے۔ایک دوسرے کے حق ادا کرنے کی طرف توجہ دلاتا ہے۔میں نے کئی موقعوں پر غیروں کے سامنے یہ بات رکھی تو بڑے متاثر ہوتے ہیں لیکن ہمارا مقصد صرف اچھی بات بتا کر لوگوں کو متاثر کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے عمل سے اس بات کی اور ہر اسلامی حکم کی خوبصورتی ثابت کرنا بھی ہے۔ہمیں غیر سوال کر سکتے ہیں کہ بہت اچھی بات ہے لیکن بتاؤ تم میں سے کتنے لوگ اس پر عمل کرتے ہیں۔جب موقع آئے تو خود غرضی نہیں دکھاتے۔بات کی خوبصورتی تو اسی وقت ظاہر ہوتی ہے جب بات کہنے والا خود بھی اس پر عمل کر رہا ہو۔لوگوں کو ہماری امتیازی خصوصیت تو تبھی پتا چلے گی جب ہمارے قول و فعل ایک جیسے ہوں گے۔لوگ صرف بات سنے تک نہیں رہتے بلکہ ہمیں دیکھتے بھی ہیں۔میں نے جرمنی کے سفر کے دوران وہاں جو آخری جمعہ پڑھایا غالباً اس میں ذکر کیا تھا کہ جب جرمنی میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر اس علاقے کے ڈسٹرکٹ کمشنر نے یہ اعتراض کیا کہ تم لوگ عورتوں سے ہاتھ نہ ملا کر ان کے ساتھ غلط رویہ دکھاتے ہو۔تو جب میں نے اس کا کچھ تفصیلی جواب دیا تو ایک شخص نے بعد میں اپنے تاثرات دیتے وقت یہ بھی کہا تھا کہ بالکل ٹھیک بات ہے ہر ایک کو آزادی ہے اور جو اس کا مذہب کہتا ہے یا روایات کہتی ہیں اس پر عمل کرنا اس کا حق ہے جبکہ