خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 498
خطبات مسرور جلد 14 498 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2016 اسی طرح ایک اور طالبعلم جامعہ حافظ کہ ہیں۔کہتے ہیں کہ خلافت کا فدائی تھا۔خلیفہ وقت سے بے انتہا محبت رکھنے والا تھا۔کسی سے خلیفہ وقت کے، نظام خلافت کے خلاف کوئی بات برداشت نہ کر تا تھا۔ایک دفعہ کسی ایسے شخص نے جو جماعت سے دور ہو گیا تھا خلافت کے متعلق کوئی غلط بات منہ سے نکالی تو رضانے اسے کہا کہ میں تمہاری ساری باتیں تو سن سکتا ہوں مگر خلافت کے متعلق یا خلافت کے خلافت کوئی بات میں برداشت نہیں کر سکتا۔پھر ایک طالبعلم دانیال لکھتے ہیں کہ پچھلے سال کی جو ہائیکنگ تھی اس کے بعد ہم سب حافظ اعجاز صاحب سے اگلی ہائیک پہ جانے کے لیے ہائیکنگ کا lesson لے رہے تھے تو یہ بہت خوش تھا اور سب ہم مل کر فون پر ویڈیو بنا کر بھیج رہے تھے۔ہمیشہ ہمیں خوش رکھنے کی کوشش کرتا۔یہ کوشش ہوتی کہ وقت ضائع نہ ہو۔ہر ہفتہ کسی نئی کتاب کا مطالعہ کر رہا ہو تا۔مرحوم کی کوشش یہی رہتی کہ تہجد کا پابند رہے اور اپنے دوستوں کو بھی کہتا کہ تہجد کے وقت اگر وہ سویا ہو تو اسے سختی سے جگا دیا جائے۔جامعہ کی پڑھائی کے علاوہ دنیاوی علوم حاصل کرنے کا بھی شوق رکھتا تھا۔جنرل نالج اور شعر و شاعری کا بھی بڑا شوق تھا اس میں حصہ لیتا تھا۔غرض کہ بیشمار واقعات لوگوں نے مجھے لکھے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے۔وہ بچہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ جامعہ پاس کرنے سے پہلے ہی بہترین مربی اور بہترین مبلغ تھا اور خلافت کے لیے بے انتہا غیرت رکھنے والا تھا۔اللہ تعالیٰ دنیا کے جامعات کے تمام طلباء کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ بھی اخلاص و وفا میں بڑھنے والے ہوں اور فرائض کو ادا کرنے والے ہوں۔عزیزم کے دوست صرف اس کی خوبیاں بیان کرنے والے نہ ہوں بلکہ دوستی کا حق تو یہ ہے کہ اسے اب اس طرح ادا کریں کہ اس کی خوبیاں اپنا کر اپنی تمام تر صلاحیتیں دین کی خدمت کے لیے استعمال کریں اور مجھے بھی اور آئندہ آنے والے خلفاء کو بھی ہمیشہ بہترین مددگار اور سلطان نصیر ملتے رہیں۔اللہ تعالیٰ والدین کو بھی اور بہن بھائیوں کو بھی سکونِ قلب عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہتے ہوئے ان لوگوں نے جس صبر کا اظہار کیا ہے اس پر ہمیشہ یہ قائم بھی رہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے والے ہوں اور آئندہ ہر ابتلا اور مشکل سے اللہ تعالیٰ ان سب کو بچائے۔نماز کے بعد انشاء اللہ نماز جنازہ ہو گی۔جنازہ حاضر ہے۔میں باہر جاکر نماز جنازہ پڑھاؤں گا احباب یہیں صفیں درست کر لیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 07 اکتوبر 2017 ء تا 13 / اکتوبر 2017ء جلد 23 شمارہ 41 صفحہ 05 تا 08)