خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 26
خطبات مسرور جلد 14 26 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2016 سو یورو کی بڑی رقم ادا کی۔یہ اپنی فیملی میں اکیلی احمدی ہیں اور ان کو بڑی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی مخالفت بھی دور فرمائے۔امیر صاحب کینیڈ الکھتے ہیں کہ ایک خادم نے humanity first میں سیرین refugees کے لئے بصیغہ راز کہ نام نہ بتایا جائے پچیس ہزار ڈالر کی مدد کر دی تھی۔ان کو وقف جدید کے لئے کہا گیا۔پہلے ہی صف اول میں شامل تھے یا ان میں شامل ہونے کی تحریک کی گئی تو انہوں نے بچکچاہٹ کی اور صف دوم میں شامل ہونے کا وعدہ کیا۔لیکن جب چندہ دینے کا وقت آیا تو انہوں نے کہا کہ چندہ میں صف اول کے لوگوں کے برابر دوں گا۔اس میں شامل کر لیں۔تنزانیہ کے مبلغ لکھتے ہیں کہ ایک دوست چند سال پہلے عیسائی سے احمدی ہوئے تھے وہ بیان کرتے ہیں کہ پچھلے سال رمضان میں اتفاقا مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں اور میری دکان کا سارا سامان بھی بالکل خاکستر ہو گیا۔اسی دکان پر میرا انحصار تھا۔کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔مارکیٹ والے دوستوں نے مشورہ دیا کہ بنک سے سود پر قرضہ لے کر کاروبار کا دوبارہ آغاز کروں جیسا کہ میرے دوسرے پڑوسی کر رہے تھے لیکن میں نے کہا کہ میرا اللہ میرے حالات اور میری ضروریات کو جانتا ہے۔تو کل بھی دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح بڑھاتا ہے۔پھر عیسائیت سے احمدیت قبول کی تو کس طرح ایمان میں بڑھے۔کہتے ہیں میں ہر گز ایسا کام نہیں کروں گا جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے۔سود نہیں لوں گا چاہے اس میں بظاہر فائدہ کیوں نہ ہو۔کہتے ہیں کچھ مقامی جماعت کے دوستوں نے اور کچھ جماعت نے میری تھوڑی سی مدد کی۔بغیر میرے کہے یہ مدد کرتے رہے اور دوبارہ میں نے کام شروع کر دیا اور کاروبار میں کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی کیونکہ میں نے ساتھ کاروبار شروع کرتے ہی اپنے چندے بھی بڑھا دیئے اور وعدے سے زیادہ ادائیگیاں کیں۔کہتے ہیں ابھی میری دکان کو جلے چھ مہینے بھی نہیں ہوئے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے رزق میں اتنی برکت ڈالی کہ جو نئی دکان بنائی تھی اس میں ایسا کاروبار ہوا کہ پہلے کبھی مجھے اتنی آمد چھ مہینے میں بھی نہیں ہوتی تھی جتنی جلدی جلدی اب ہونے لگی۔میری بیوی بیمار تھی وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب بہت بہتر ہے۔کہتے ہیں یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کا پھل ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں پاک کمائی سے خرچ کرو تو برکت پڑتی ہے تو دیکھیں اللہ تعالیٰ نے ان کو کس طرح اس کا پھل دیا کہ انہوں نے کہا کہ میں غلط طریقے سے رقم نہیں لوں گا اور مدد لے لی، کچھ قرض لے لیا اور کاروبار شروع کیا اور اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ پاک کمائی سے دی ہوئی ایک کھجور کی بھی جو گٹھلی ہے اللہ تعالیٰ اسے پہاڑ بنا دیتا ہے۔پھر یہ بھی فرمایا کہ ایک چھوٹا بچھڑا ہوتا ہے اور وہ بڑا جانور بن جاتا ہے۔(صحیح البخارى كتاب الزكاة باب الصدقة من كسب طيب حديث 1410) اسی طرح پاک کمائی سے کی گئی قربانی کو اللہ تعالیٰ بڑھاتا ہے۔پس یہ نظارے اللہ تعالیٰ اس زمانے میں