خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 25 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 25

خطبات مسرور جلد 14 25 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2016 بین کے مبلغ لکھتے ہیں کہ ایک دوست بڑی باقاعدگی سے چندہ دینے والے ہیں۔یہ کہتے ہیں 14 دسمبر 2015ء کی رات ڈاکوؤں کا ایک بہت بڑا گر وہ مختلف گاؤں کی بھینسیں چراتا ہوا ہمارے گاؤں میں بھی آگیا اور اسلحے کے زور پر وہ ان کی سب بھینسیں لے گئے۔لیکن ڈاکوؤں کا یہ گروہ ابھی بھینسیں لے کر گاؤں سے نکلا ہی تھا کہ بڑے زور کی آندھی چلنی شروع ہو گئی اور تمام گائیاں بھینسیں جو تھیں بدک کر بھاگ گئیں اور یہ ڈاکو جو تھے ان پہ قابونہ پا سکے۔تو ان احمدی صاحب کی کوئی میں کے قریب گائیاں تھیں جو ان کے پاس آگئیں بلکہ باقی جانور بھی یہیں آگئے اور پھر ان لوگوں کو واپس کئے اور لوگوں کو بتایا کہ یہ سب کچھ جو تمہیں بھی واپس ملا ہے میری وجہ سے اس وجہ سے یہ ملا ہے کہ میں باقاعدگی سے چندہ دینے والوں میں سے ہوں۔افریقہ کے دور دراز ملکوں میں بیٹھے ہوئے یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہونے کے بعد کس طرح ایمان میں ترقی کر رہے ہیں۔آسٹریلیا کی ایک جماعت کے بارے میں سیکرٹری وقف جدید لکھتے ہیں کہ ایک خاتون نے گزشتہ سال وقف جدید کے بارہ میں خطبہ سنا اور وہ موصوفہ بڑی متاثر ہوئیں۔اور دو ہزار ڈالر ان کے پاس تھے وہ فوری طور پر انہوں نے ادا کر دیئے۔اسی طرح آسٹریلیا سے ہمارے مبلغ ایک بچے کا واقعہ لکھتے ہیں۔یہ ان کے گھر والوں سے باتیں کر رہے تھے اور وہ بچہ قریب بیٹھ باتیں سن رہا تھا تو تھوڑی دیر کے بعد وہ گیا اور اپنی گلی گلہ بھی اٹھاکے لے آیا۔اس میں دو سو ڈالر تھے کہ یہ میری طرف سے وقف جدید کا چندہ ہے۔ناروے کے امیر صاحب نے بھی لکھا ہے کہ ایک نارویجین نو مبائع خاتون ہیں۔انہیں جب تحریک کی گئی تو فوری طور پر دو سو کرون ادا کر دیئے اور کچھ دن کے بعد موصوفہ نے بتایا کہ جس دن میں نے چندہ ادا کیا تھا اس سے اگلے روز ہی میرے boss نے مجھے بلا کر میری تنخواہ میں دو سو کرون کا اضافہ کر دیا حالانکہ میں نے کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔کہتی ہیں میں نے تو ایک دفعہ دو سو کرون دیئے تھے اور اب مجھے ہر ماہ دو سو کرون زائد مل رہے ہیں۔کو نگو کنساشا میں ایک دوست ہیں۔حال ہی میں بیعت کی ہے۔ان کو جماعت کے مالی نظام سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے اسی وقت باقاعدگی سے چندے کی ادائیگی شروع کر دی۔یہ نو مبائع دوست بیان کرتے ہیں کہ چندے کی ادائیگی سے میرے مالی حالات میں بہت بہتری آگئی ہے۔اس سے پہلے میں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتا تھا وہ بار آور نہ ہو تا تھا لیکن جب سے چندے کی ادائیگی شروع کی ہے خدا تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا ہے کہ اب میرے پاس گائیاں بھی ہیں اور رزق میں بہت برکت پڑ گئی ہے۔جرمنی کے نیشنل سیکرٹری وقف جدید لکھتے ہیں کہ جرمنی کی جماعت کا سیمینار تھا جس میں ایک نو مبائع خاتون بھی شامل ہوئیں۔جماعت کی صدر لجنہ نے انہیں بتایا کہ سیمینار کے بعد نو مبائع خاتون نے وقف جدید میں چار