خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 462
خطبات مسرور جلد 14 462 36 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 ستمبر 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 102 ستمبر 2016ء بمطابق 02 تبوک 1395 ہجری شمسی بمقام کا لسروئے جرمنی تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج سے تین دن کے لئے جماعت احمدیہ جرمنی کو اپنا جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے اور اس جمعہ کے ساتھ ہی جلسہ سالانہ کا آغاز ہو رہا ہے۔افراد جماعت کی اصلاح کے لئے جلسہ سالانہ کے انعقاد کی بنیاد جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ڈالی تھی اُس پہلے جلسہ کو اس سال 125 سال پورے ہونے والے ہیں۔وہ جلسہ جو قادیان کی چھوٹی سی بستی میں ہوا تھا اور مسجد کے ایک حصہ میں پچہتر (75) افراد نے اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے اور دنیا کی اصلاح اور اسلام کے پیغام کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مدد گار بنتے ہوئے دنیا میں پھیلانے کا جو عہد کیا تھا۔(ماخوذ از آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 629) اس کا نتیجہ ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے کام اور ان کی نیتوں میں ایسی برکت ڈالی کہ آج یہاں جرمنی میں جماعت احمد یہ یہاں کے بڑے بڑے میسر ہالوں اور کمپلیکس میں سے ایک مکمل کمپلیکس جو وسیع رقبہ پر پھیلا ہوا ہے اس میں اپنا جلسہ منعقد کر رہی ہے اور اس وسیع و عریض عمارت کے باوجود بعض ضروریات کے لئے باہر کھلے میدان میں مار کہاں اور خیمے لگائے گئے ہیں۔اگر دنیاوی وسائل کے لحاظ سے ہم دیکھیں تو ہمارے لئے آج بھی ممکن نہیں کہ اتنے وسیع اخراجات کر سکیں لیکن اللہ تعالیٰ جماعت کے پیسے میں برکت ڈالتا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ہمیں یہاں جلسہ منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمارہا ہے۔[ ہال میں آواز کی گونج پیدا ہو رہی تھی اس پر حضور انور نے فرمایا: یہ echo واپس آتی ہے۔انتظامیہ جلسہ گاہ دیکھیں کہ آخر تک آواز بھی صحیح جارہی ہے یا نہیں۔] جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے اذن پا کر ان جلسوں کا انعقاد شروع کیا تھا۔(ماخوذ از آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 611)