خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 461
خطبات مسرور جلد 14 461 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اگست 2016 نے ڈرادھمکا کر پیسے وغیرہ کا لالچ دے کر اپنے ساتھ ملایا اور اس کو ہار وغیرہ پہنا کر سارے شہر میں ہنگامہ کر دیا کہ ہم نے ایک قادیانی کافر کو مسلمان بنالیا۔اخبارات و غیرہ میں بہت غلط بیانی کی گئی اور اس شخص کے ذریعہ سے جماعت کی بہت مخالفت کی گئی۔اس شخص نے بھی جماعت کے خلاف بد زبانی کی جب اس معاملے کے بارے میں اس سے جماعت کی طرف سے بات کی گئی۔اس شخص سے جماعت نے رابطہ کیا کہ تمہیں تکلیف کیا ہے تو اس نے کہا یہ جو باتیں اخبارات میں شائع ہوئی ہیں وہ ہر گز میں نے نہیں کہیں۔میری بعض مجبوریاں ہیں جو میں آپ کو بتا نہیں سکتا اس کی وجہ سے میں ان کے ساتھ ہوں۔کہتے ہیں کہ ابھی اس بات کو ایک سال ہی گزرا تھا کہ یہ شخص اللہ تعالیٰ کے عذاب سے پکڑا گیا۔بالکل تندرست صحتمند شخص تھا۔اچانک چکر کھا کر گر گیا۔ایک طرف کے ہاتھ پیر سے مفلوج ہو گیا۔غیر احمدیوں نے اس کا کوئی ساتھ نہ دیا۔ہمارے خدام ہی اس وقت میں بھی اس کے کام آئے اور ہسپتال لے کر اس کو جاتے رہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ اس کا اب زندہ رہنا مشکل ہے۔آخر اپنے انجام کو پہنچا۔اس کا بیٹا بڑا مخلص احمدی ہے۔اس کے بیٹے پر بھی غیر احمدیوں نے بڑا دباؤ ڈالا لیکن وہ ثابت قدم ہے اور یہاں تک کہ اس نے اس مخالفت کی وجہ سے جو اس کے باپ نے کی تھی اپنے باپ کا جنازہ بھی نہیں پڑھا۔اللہ تعالیٰ اس کے بھی ایمان میں بھی مضبوطی دے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے یہ چند واقعات جو میں نے پیش کئے ہیں، بیشمار ایسے واقعات ہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم اس کے فضلوں کو ہمیشہ جذب کرنے والے بنتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے والے بھی ہوں۔ہم پر جو اللہ تعالیٰ نے احمدیت میں شامل ہونے کا یہ احسان فرمایا ہے اس میں اللہ تعالیٰ ہمیں ثبات قدم بھی عطا فرمائے اور ایمان اور ایقان میں بڑھاتا بھی چلا جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 ستمبر 2016 ء تا22/ ستمبر 2016ء جلد 23 شماره 38 صفحہ 05 تا08)