خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 457 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 457

خطبات مسرور جلد 14 457 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اگست 2016 بھی کر رہا ہے اور ٹی وی کے نیچے فریج میں لکھا ہوا ہے کہ مشن اسلامک احمدیہ۔اس خواب کے بعد میں نے مسجد کے امام صاحب سے جماعت احمدیہ کے بارے میں پوچھا۔پہلے تو امام صاحب نے ٹال مٹول سے کام لیا مگر اصرار کرنے پر کہنے لگے کہ یہ لوگ جو احمدی ہیں یہ مسلمان نہیں ہیں۔تمہیں کیا ہو گیا ہے۔کس نے تمہیں ورغلایا ہے۔کیوں تم اپنا اسلام بر باد کرنے پر تلے ہوئے ہو۔اس شہر میں تو احمدیت نہیں ہے۔(جس شہر میں وہ شخص تھا وہاں احمدیت نہیں تھی۔اس پر انہوں نے مولوی صاحب کو جواب دیا کہ مجھے کسی نے نہیں ورغلایا کیونکہ میں تو ابھی تک کسی احمدی سے ملا ہی نہیں۔مجھے تو خدا تعالیٰ نے احمدیت کا رستہ دکھلایا ہے۔کہتے ہیں کہ گھر آکر مجھے اور زیادہ تشویش ہونی شروع ہو گئی کہ آخر یہ احمدی کون لوگ ہیں اور امام صاحب ان کو کافر کیوں کہ رہ ہیں۔کہتے ہیں کہ اس پر میں نے خدا تعالیٰ سے بہت دعا کی کہ اے خدا تو ہی مجھے سیدھا راستہ دکھلا۔میں اپنے حلقہ احباب سے جماعت کے بارے میں پوچھتا رہا لیکن کوئی بھی رابطہ کا ذریعہ نہیں مل رہا تھا۔آخر ایک دن ایک دوست نے بتایا کہ ایک دوسرے شہر دلوا (Dalwa) میں احمدیت موجود ہے۔چنانچہ میں لوگوں سے پوچھتے پوچھاتے مشن ہاؤس تک پہنچ گیا جہاں مشنری صاحب نے جماعت کا تعارف کروایا۔وہاں مشن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دیکھ کر میں حیران ہوا۔پوچھنے پر مشنری صاحب نے بتایا کہ یہی امام مہدی اور مسیح زمان ہیں۔چنانچہ میں نے اسی وقت وہاں احمدیت قبول کرلی اور مشنری کو بتایا کہ یہی بزرگ مجھے دو مر تبہ خواب میں نظر آئے تھے۔موصوف ہمارے مبلغ کو کہنے لگے کہ بیعت فارم تو میں نے اب ہی پر کیا ہے لیکن احمدی میں اُس دن سے ہوں جب خدا تعالیٰ نے مجھے خواب میں رہنمائی کر دی تھی۔اب موصوف بیعت کے بعد باقاعدہ چندے کے نظام میں شامل ہو گئے ہیں۔گھر میں با قاعدہ نماز اور تہجد بھی ادا کرتے ہیں۔اپنے علاقہ میں امام سمیت دوسرے لوگوں کو تبلیغ بھی کر رہے ہیں۔اب یہ ہیں اللہ تعالیٰ کے کام کہ کس طرح رہنمائی کر رہا ہے اور دوسری طرف بعض لوگ ہیں جو شکوک میں پڑے ہوئے ہیں اس لئے کہ ان کی نیتیں صاف نہیں ہیں۔پھر بیلجیم سے مبلغ انچارج لکھتے ہیں کہ بیلجیم جماعت میں نو مبائع اور میں صاحب نے خواب میں ایک بزرگ کو دیکھا۔اب ایک افریقہ کی بات ہو رہی ہے اور ایک یورپ کی بات ہو رہی ہے۔ہر جگہ کس طرح اللہ تعالیٰ کا ہی تصرف ہے۔کہتے ہیں کہ اس وقت وہ جماعت احمدیہ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔ایک دوست جنہوں نے ایک بزرگ کو خواب میں دیکھا۔پھر دو سال قبل ایک دن ٹی وی پر مختلف چینلز بدل رہے تھے کہ اچانک ایم ٹی اے العربیہ پر نظر پڑی۔موصوف نے ایم ٹی اے پر جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دیکھی تو انہیں فوراً اپنا خواب یاد آگیا۔انہوں نے خواب میں اسی بزرگ کو دیکھا تھا۔چنانچہ انہوں نے با قاعدگی کے ساتھ