خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 437 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 437

خطبات مسرور جلد 14 437 خطبه جمعه فرموده مورخه 12 اگست 2016 احتیاط کرنی چاہئے۔لیکن جو روزانہ آنے والی ہیں وہ بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنے زیور اور کپڑوں کی طرف توجہ دینے کی بجائے جلسہ کے ان دنوں میں اپنی روحانی ترقی کا خیال رکھیں۔جلسہ کے دنوں میں بعض شعبوں نے اپنی نمائشیں بھی لگائی ہوئی ہیں جس میں شعبہ تاریخ اور آرکائیو (archive) نے بھی نمائش کا انتظام کیا ہوا ہے۔اسی طرح ریویو آف ریلیجنز نے بھی قرآن کریم کے نسخوں اور حضرت عیسی علیہ السلام کے کفن کے حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا ہے جس طرح گزشتہ سال کیا تھا۔اس سال شاید اس سے بہتر ہو۔یہ دونوں اپنے دائرے میں بڑی معلوماتی نما ئشیں ہیں۔مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے وقت مقرر ہیں، اس سے بھی استفادہ کرنے کی کوشش کریں۔اور پھر دوبارہ میں کہوں گا کہ خاص طور پر ان دنوں میں دعاؤں کی طرف توجہ رکھیں۔اور نمازوں اور نوافل کے علاوہ ذکر الہی اور درود شریف پڑھنے اور دوسری دعائیں کرنے میں وقت گزاریں۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے اور ہر شر سے ہمیں محفوظ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 / ستمبر 2016 ء تا 08 ستمبر 2016ء جلد 23 شمارہ 36 صفحہ 05 تا08)