خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 438 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 438

خطبات مسرور جلد 14 438 34 خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 19 / اگست 2016ء بمطابق 19 ظہور 1395 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن۔تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ ہفتے جماعت احمدیہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ منعقد ہوا اور باوجود کئی تحفظات کے جن میں سے سب سے زیادہ فکر دنیا کے حالات کی وجہ سے پر امن طور پر جلسہ کے انعقاد کی تھی، نہایت احسن رنگ میں تین دن گزرے اور جلسے کا اختتام ہوا۔الحمد للہ اللہ تعالیٰ جماعت کو آئندہ بھی ہر قسم کی پریشانیوں اور شرور سے محفوظ رکھے۔جلسہ کا جو روحانی ماحول تھا جس کا اپنوں اور غیروں سب نے اظہار کیا، جو کیفیت سب نے اپنے اندر محسوس کی اللہ تعالیٰ کرے کہ اس کے اثرات ہمیشہ قائم رہیں اور ہم ہمیشہ اللہ تعالی کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے آگے اِس عہد کے ساتھ جھکے رہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا جو عہد ہم نے کیا ہے اور جن باتوں نے ہم پر اثر کیا ہے ان کو ہمیشہ اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ہمیں ہمیشہ یہ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اے اللہ ! تیرے افضال کی جو بارش ہم پر ہو رہی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی گئی خوشخبریوں کو جس طرح تو پورا فرمارہا ہے وہ ہماری کسی غلطی، کسی نالائقی، کسی نا اہلی کی وجہ سے ہماری زندگیوں کا حصہ بننے سے ہمیں محروم نہ کر دے۔یہ دعا کرنی چاہئے کہ اے اللہ ! نیکیوں کے کرنے کی طاقت بھی تجھ سے ملتی ہے اور ان پر قائم رہنے کی طاقت بھی تجھ سے ہی ملتی ہے۔ہم اپنی کمزوریوں پر غلبہ بھی تیرے فضل سے ہی پاسکتے ہیں۔ہماری معمولی کوششوں میں بھی ہمیشہ برکت ہی ڈالتارہ اور ہمیں ہمیشہ ان بندوں میں شمار رکھ جو تیرے ساتھ ہمیشہ چمٹے رہنے والے اور تیرے شکر گزار ہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے اس اعلان کے مورد بنتے رہیں کہ لئن شكرتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراهیم:8)۔کہ اگر