خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 429 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 429

خطبات مسرور جلد 14 429 33 خطبه جمعه فرموده مورخه 12 اگست 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 12 / اگست 2016ء بمطابق 12 ظہور 1395 ہجری شمسی بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ برطانیہ 2016ء۔بمقام حدیقۃ المہدی۔آلٹن (Alton) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔انشاء اللہ۔با قاعدہ رسمی افتتاح شام کو ہو گا۔اللہ تعالیٰ سب شامل ہونے والوں کو ان توقعات پر پورا اترنے والا بنائے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شاملین جلسہ سے رکھی ہیں اور تمام شامل ہونے والوں کو ان دعاؤں کا وارث بنائے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ میں شامل ہونے والوں کے لئے کی ہیں۔یہ تو ہر احمدی جانتا ہے اور اسے علم ہونا چاہئے اور اس بات کا خاص طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ذکر فرمایا ہے کہ جلسہ میں شمولیت کسی دنیاوی میلے میں شمولیت نہیں ہے۔اس لئے ہر شامل ہونے والے کو ان دنوں میں اپنی تو جہات کا مرکز دینی، علمی اور روحانی ترقی کو بنانا چاہئے۔بلکہ آپ علیہ السلام نے ان لوگوں سے بڑی ناراضگی کا اظہار فرمایا ہے جو اس سوچ کے ساتھ جلسہ میں شامل نہیں ہوتے۔(ماخوذ از شهادة القرآن۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 395) جلسے کے پروگرام اس سوچ کے ساتھ بنائے جاتے ہیں اور مقررین کی تقریریں اور ان کے عناوین پر اس سوچ کے ساتھ پہلے ایک کمیٹی غور کرتی ہے جس سے دینی، علمی اور روحانی ترقی میں مدد مل سکے۔یہ ایک لمبی فہرست ہوتی ہے اور پھر ان عناوین میں سے خلیفہ وقت کے پاس وہ منظوری کے لئے آتے ہیں اور پھر ان میں سے کچھ مضامین، کچھ عناوین تجویز کئے جاتے ہیں جو یہاں مقررین پیش کرتے ہیں تاکہ شامل ہونے والوں کی دینی، علمی اور روحانی ترقی کے لئے بہتر سے بہتر مواد مہیا کیا جا سکے۔پس جلسہ پر آنے والوں کو جلسہ کے پروگراموں کو جلسہ کے اوقات میں جلسہ کی مار کی میں یہ جلسہ گاہ جو ہے، اس میں خاموشی سے بیٹھ کر سننے کو یقینی بنانا چاہئے۔بعض دفعہ مردوں کی طرف سے اور عموماً عورتوں کی طرف